عمران خان کی 17 مئی تک ضمانت منظور، ڈی آئی جی لاہور عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 9 مئی کے بعد دائر کسی میں مقدمے میں 17 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کی ضمانت کے بعد پولیس کیس میں بھی عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی پرتشدد واقعات ہوئے عمران خان کو ان سے برملا لاتعلقی دکھانا ہوگی، عدالت نے متعلقہ حکام کو عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیدیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے دوران سی سی ٹی وی بھی چوری ہو گئی، آلات توڑے بھی گئے چوری بھی کر لئے گئے۔ کیا کوئی تھا جو ان ٹھگوں کو روکتا۔
عمران خان کے وکلا نے کور کمانڈر لاہور کے گھر پر حملہ کیس سمیت 4 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عمران خان اس وقت کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان گرفتار تھے جو کچھ باہر ہوا وہ اس کے ذمہ دار کیسے ہیں؟ جنہوں نے باہر جو کچھ کیا، کیا عمران خان ان کے خلاف کارروائی کریں گے؟ عمران خان نے کل سپریم کورٹ میں ان واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ ایلیٹ فورس کے ہمراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن گرفتاری کی درخواست کریں گے، عمران خان جے آئی ٹی کے زیر تفتیش 10 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ عمران خان 9مئی کے مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں۔

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 4 hours ago
پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا
- 6 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- an hour ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 3 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 2 hours ago

کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
- 6 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 35 minutes ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 2 hours ago
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی
- 4 hours ago

گلوکار ابرار الحق نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر نیا ترانہ جاری کردیا
- 6 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 2 hours ago

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ گئے
- 6 hours ago