پاکستان
پاک فوج کا شمالی بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک،6 اہلکار سمیت ایک شہری شہید
پاک فوج نے شمالی بلوچستان میں تخریب کاروں کیخلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں تخریب کاروں کیخلاف گزشتہ روز سے جاری کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 6 جوان اور ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی تھا، کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام شروع کیا گیا تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک عزائم کیلئے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے رابطوں، سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کیلئے انٹیلی جنس فالو اپ جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
پاکستان
امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، چیئرمین تحریک انصاف
یئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔
اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا پارٹی کا سٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہو گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔
پاکستان
روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی
روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم کی سربراہی میں روس کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچا، ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے حکام نے روسی وفد کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق روسی نائب وزیراعظم کی دورے کے دوران صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
پاکستان
آئینی ترمیم تین امپائرز کو توسیع دینے کے لیے ہورہی ہے، عمران خان
قاضی فائز عیسیٰ راستے سے ہٹ گیا تو نو مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کھل جائیں گی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم تین امپائرز کو توسیع دینے کے لیے ہورہی ہے، قاضی فائز عیسیٰ راستے سے ہٹ گیا تو نو مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کھل جائیں گی۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم اس لئے ہورہی ہے آئینی ترمیم تین امپائروں کو توسیع دینے کے لیے کرنی پڑ رہی ہے، ان امپائرز میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر شامل ہیں اور توسیع اس لیے دی جارہی ہے تاکہ فراڈ الیکشن کو تحفظ دے سکیں۔عدالتی آئینی ترمیم والا معاملہ تو اب ریورس نہیں ہو گا، حکومت نمبرز پورے کررہی ہے ان کو ترمیم لانی ہی لانی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہیں ڈر لگا ہوا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ راستے سے ہٹ گیا تو نو مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کھل جائیں گی، نو مئی کو ہماری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی گئی، آئین کے خلاف الیکشن کو تاخیر کا شکار کیا گیا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کیا جاسکے۔ مجھ پر 140 کیس نو مئی سے پہلے ہو چکے تھے، مجھ پر دو قاتلانہ حملے بھی ہو چکے تھے پارٹی ختم نہیں ہو رہی تھی اسی لیے نو مئی کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ ایک سال سے نومئی کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہونے دے رہا، انہیں ڈر ہے کہ نیا چیف جسٹس آیا تو نو مئی کی تحقیقات کرائے گا، نو مئی جس نے کروایا وہی اس کا اصل ذمہ دار ہے۔ لاہور سے نکلتے ہوئے کہا تھا کہ وارنٹ دکھائیں اور گرفتار کرلیں مگر مجھے گرفتار کرکے گھسیٹ کر لے جانے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا تھا جس کے بعد ہر جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کردی گئیں، اسلام آباد ہائی کورٹ سے اغوا کی فوٹیج بھی چوری ہوگئی، نئے چیف جسٹس کے سامنے جب نو مئی کی پٹیشن لگے گی تو اصلیت سامنے آجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرش کرنے کے بعد آٹھ فروری کا الیکشن کروایا گیا، 8 فروری کو جو انقلاب آیا وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا، آٹھ فروری کو پی ٹی آئی بغیر لڑے جیت گئی، نواز شریف نے تو فتح کی تقریر تیار کر رکھی تھی، یاسمین راشد جیل میں ہوتے ہوئے بھی جیت چکی تھی، نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے، آٹھ ماہ گزر چکے ہیں الیکشن ٹریبیونل کیوں کام نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کا موازنہ میانمار سے ہو رہا ہے، چار ہزار پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے چائنہ کی ترقی میں بیرون ملک مقیم چینیوں نے سرمایہ کاری کی تھی، بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثہ ہیں قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے ان کی سرمایہ کاری اہم ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کر رہے، دوسرا نواز شریف زرداری اور محسن نقوی سمیت تمام بڑوں کے پیسے بیرون ملک پڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فراڈ حکومت کی وجہ سے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری نہیں کر رہے، ملک کو اصلاحات کی ضرورت ہے پاکستان اس کے بغیر دلدل سے نہیں نکل سکتا، اصلاحات کے ذریعے خرچ کو کم اور آمدنی کو بڑھانا ہوتا ہے، آٹھ ماہ ہونے کو ہیں حکومت نے کتنی ریفارمز کی اور کتنے اخراجات کم کیے؟ یہ حکومت این ار او کی پیداوار ہے حکومت سے نہ خرچ کم ہونے ہیں نا سرمایہ کاری بڑھنی ہے، یہ لوگ بڑے لوگوں پر بوجھ ڈال نہیں سکتے کیونکہ وہاں مافیا بیٹھے ہیں، صرف سپریم کورٹ سے لوگوں کو امیدیں ہیں لیکن اب اسے بھی تباہ کیا جا رہا ہے ماتحت عدلیہ اور پولیس پر کسی کو اعتماد نہیں رہا۔
لاہور جلسے سے متعلق انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے، جو بھی ہو جائے لاہور کا جلسہ کریں گے، قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ لاہور کے جلسے میں کشتیاں جلا کر نکلیں۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
-
دنیا ایک دن پہلے
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے رپورٹ طلب
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی لیفٹیننٹ جنرل کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا