اسلام آباد سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشتگردہوں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے،اب کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ کسی ملک میں کیا سب سے بڑی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو اس طرح پکڑا یانظربند کیا جاتا ہے۔ گرفتاری کے وقت اچانک کچھ لوگ کمانڈوز کی طرح آئے، میں سمجھا میری حفاظت کے لیے آئے ہیں لیکن حکومت نے اسلام آباد سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشتگردہوں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے، حکومت کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔ اس وقت ملک کی تاریخ میں کمزور جمہوریت ہے، اور امید صرف عدلیہ ہے۔
PTI Chairman @ImranKhanPTI speaks exclusively to @CordeliaSkyNews : pic.twitter.com/6yHWGnMZ55
— PTI (@PTIofficial) May 14, 2023
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جان کو لاحق خطرات کے سبب جج نے میری حفاظت کے احکامات دیے، جس طرح انہوں نے سب کو مارا پیٹا اور مجھے گرفتار کیا وہ حیران کن تھا، آج تک کسی سیاست دان پر 150 مقدمات نہیں ہوئے۔ میں دوبارہ بھی جیل جانے کے لیے تیار ہوں،
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، پولیس والے میرےگھرکا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے، انہیں پتہ ہے ان کا صفایا ہوجائےگا، یہ انتخابات میرے جیل میں ہونے یا مارے جانےکی صورت میں کرانا چاہتےہیں۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 11 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 11 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago







