ٹیکنالوجی
جنسی جرائم کی روک تھام کےلئے نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی
نئی سہولت کی مدد سے جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کی شناخت اور ٹریکنگ کی جا سکے گی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئی سہولت متعارف کرا دی۔نادرا کی جانب سے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور نادرا نے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جنسی مجرموں کی فوری شناخت کے لیے قومی رجسٹری کا اجرا کر دیا۔
شہری اب کسی بھی فرد کی خدمات حاصل کرنےسے پہلے ضرور پڑتال کریں کہ آیا وہ کسی جنسی جرم میں ملوث تو نہیں،
— NADRA (@NadraPak) May 13, 2023
اس سروس کا مقصد عام شہریوں اور اداروں کو جنسی مجرموں بالخصوص بچوں و خواتین کیلئے ممکنہ خطرے کا باعث افراد کے بارے میں فوری معلومات فراہم کرنا ہے: چیئرمین نادرا @ReplyTariq
2/2
چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نئی سہولت کی مدد سے جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کی شناخت اور ٹریکنگ کی جا سکے گی جبکہ گھر، مدرسہ، کالج، یونیورسٹی یا کہیں بھی ملازم رکھنے سے پہلے متعلقہ شخص کا شناختی کارڈ نمبر بھیجنے سے آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد سے متعلق جاننے کے لیے کہ کہیں وہ جنسی مجرم تو نہیں 7000 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیا جاسکے گا۔
پاکستان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے اور برآمدات بڑھانے ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد نے محمد احمد کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے ملکی ترقی کیلئے تجارتی سرگرمیاں اور برآمدات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد کی محمد احمد کی سربراہی میں ملاقات
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 28, 2023
صدر مملکت کا ملکی ترقی کیلئے تجارتی سرگرمیاں اور برآمدات مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور pic.twitter.com/PtsjbLyLPV
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نےکہا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے اور آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت کو ملکی معیشت اور برآمدات میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔
وفد نے صدر مملکت کو اسلام آباد کے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے ملکی معیشت اور برآمدات میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔
پاکستان
بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کیلیے مقرر
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو سماعت کر ے گا۔

اسلام آبا د : بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو سماعت کر ے گا ، بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہوں گے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کیس کو ہر اینگل سے دیکھا جائے گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا تھا ۔
کھیل
آئی سی سی کے مطابق بھارت شائقین کرکٹ کو ویزے دینے کا پابند ہے ،وزیرخارجہ
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس میلانی نے کہا کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق شائقین کو ویزا فراہم کرنا لازمی ہے۔
-1280x720.jpg)
اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوائد و ضوابط کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزا دینے کا پابند ہے۔
پاکستان کے قومی کرکٹ سکواڈ کے ارکان اور اہلکاروں کے ویزے پہلے ہی بھارت کی طرف سے تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔ پیر کو باضابطہ طور پر ویزے ملنے کے بعد اب پاکستانی ٹیم کی اس مقابلے میں شرکت یقینی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویزا میں تاخیر کی شکایت کی گئی تھی۔
اس تاخیر کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی پری ٹورنامنٹ کی تیاریاں مزید متاثر ہوئیں کیونکہ وہ "ٹیم بانڈنگ ٹرپ" کے لیے دبئی میں ملاقات کرنےمیں بھی تاخیر ہوئی تھیں۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران نگران وزیر خارجہ نے کہا، "آئی سی سی کے قوانین کے مطابق شائقین کو ویزا فراہم کرنا لازمی ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کو جب پاکستانی اسکواڈ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچا تو اس کا کھلے عام استقبال کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دل کو چھو لینے والے لمحات پوسٹ کیے۔ پاکستانی ٹیم نے جمعرات کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
تفریح 2 دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع