پی ٹی آئی رہنما کو سانس لینے میں دشواری آرہی ہے،میڈیکل بورڈ

تحریک انصاف کی بزرگ رہنما یاسمین راشد سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں، اور اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو سانس لینے میں دشواری آرہی ہے، ڈاکٹرز نے ان کو 2 سٹی اسکین تجویز کئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب پولیس یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے سروسز ہسپتال پہنچ گئی، لیکن خرابی صحت کے باعث میڈیکل بورڈ نے پولیس کو یاسمین راشد کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں، تینوں مقدمات میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
گزشتہ رات بھی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے لیے سروسز اسپتال پہنچی تھی، تاہم طبعیت ناسازی کے باعث انہیں اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
گزشتہ روز یاسمین راشد کے وکیل احمد اویس نے لاہور ہائیکورٹ میں یاسمین راشد کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کے خلاف درخواست دائر کی، جس پرجسٹس صفدر سلیم شاہد نے سماعت کی۔
یاسمین راشد کے وکیل احمد اویس نے عدالت کو بتایا کہ یاسمین راشد کینسر سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں، انہیں غیر قانونی طور پر نظر بند کیا گیا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یاسمین راشد لوگوں کے ہجوم کی سربراہی کررہی تھیں، اگر وہ بیمار ہیں تو بیماروں کا پرائیویٹ اسپتال میں علاج ہوسکتا ہے۔ عدالت کو کسی کے لیے خاص طور پر عدالت نہیں لگانی چاہیئے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ عدالتوں کو متنازعہ نہ بنائیں، ججز ہفتے کے روز عدالت میں آتے ہیں۔جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ اس بات سے ان کا مقصد عدالت کو متنازعہ بنانا نہیں ہے۔یاسمین راشد کے وکیل نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے نظر بندی کے احکامات جاری کیے جو اس کا اختیار نہیں ہے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر یاسمین راشد کی نظر بندی کے لیے جاری حکم معطل کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 5 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 38 منٹ قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل