کیف: یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو رشوت لینےکے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر 27 لاکھ ڈالر رشوت لینےکا الزام ہے۔
یوکرین کے اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے چیف جسٹس کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے سربراہ کو حراست میں لینے سے قبل نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی سپریم کورٹ کے سربراہ چیف جسٹس ویسوولود نیازیف ہیں جن سے اس خبر کے حوالے سے کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہوسکا۔
یوکرینی سپریم کورٹ کی پریس سروس نے سوشل میڈیا پر جاری اعلامیے میں کہا ہےکہ اس حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
یوکرینی اینٹی کرپشن بیورو نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے عدلیہ میں ایک بڑے پیمانے کی کرپشن کا پتہ لگایا ہے، ادارے کی جانب سے ڈالرز کی گڈیوں پر مشتمل تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ویسوولود نیازیف کو اکتوبر 2021 میں سپریم کورٹ کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ عدلیہ میں جج اور سیکرٹری کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل




