جی این این سوشل

پاکستان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف مند-پشین سرحد کے دورے کیلئے ردیگ پہنچ گئے

دونوں رہنمائوں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پودا بھی لگایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف مند-پشین سرحد کے دورے کیلئے ردیگ پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ردیگ: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف مند-پشین سرحد، (پاکستان ایران سرحد) کے دورے کیلئے ردیگ(تحصیل مند) پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دورے کے دوران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔

دونوں رہنمائوں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر بھی موجود تھے۔

 

پاکستان

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

ملاقات میں مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی  چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور چین کے وزیر خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہا اوردونوں ممالک کے درمیان آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا مظہر قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خزانہ نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہا اور مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا جبکہ مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو فروغ دینے میں نائب وزیراعظم کے تعاون کو بھی سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور چین سے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترجیح پر بھی زور دیا جبکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ان میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی ، معدنیات اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چائنہ بزنس راؤنڈ اپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ اور مضبوط دوستی ہے۔ بیجنگ میں ہماری میٹنگ بہت مفید رہی، ملاقات میں علاقائی امورسمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت سےمواقع موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ چار ماہ میں کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا کسان پیکج لا رہے ہیں، پنجاب میں مہنگائی کو مزید کم کریں گے۔

پھول نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہا کسانوں کو یقین دلاتی ہوں کہ جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا۔ گندم خریدنے میں کرپشن کے بازار گرم ہو جایا کرتے تھے، میں نے وہ راستہ بند کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے کچھ ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو بدل دیں گے۔ نواز شریف نے کہا تھا لوگوں کی پریشانیاں کم کروں گا، مہنگائی بڑھ جائے تو کم کرنا آسان نہیں ہوتا، عوام کو سستی روٹی پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کنٹینرز کو بھی صحت کی سہولیات کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  300 رورل ہیلتھ سینٹر نئے بنارہے ہیں، تمام صحت مراکز جدید صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ دو ماہ میں دیہی مرکز صحت فعال کردیا ہے،پنجاب کے شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے  اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق وکیل محمد اکرم اپنے کلائنٹ کے ساتھ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا، رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر وکیل نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا کلائنٹ نیابت علی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتایاکہ ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll