جی این این سوشل

دنیا

یوکرین جنگ: امریکہ یوکرین کو F-16 لڑاکا طیارے فراہم کرنے میں مدد کرے گا

اپنے مغربی اتحادیوں کو یوکرین کو جدید ترین لڑاکا طیاروں کی فراہمی کی اجازت دے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوکرین جنگ: امریکہ یوکرین کو F-16 لڑاکا طیارے فراہم کرنے میں مدد کرے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مغربی اتحادیوں کو یوکرین کو جدید ترین لڑاکا طیاروں کی فراہمی کی اجازت دے گا، جس میں امریکی ساختہ F-16 طیاروں کو کیف کے لیے ایک بڑا فروغ ملے گا۔

قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو جاپان میں بلاک کے سربراہی اجلاس میں فیصلے سے "اپنے جی 7 ہم منصبوں کو آگاہ کیا"۔

یوکرین نے طویل عرصے سے جدید طیاروں کی تلاش کی ہے اور صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس اقدام کو "تاریخی فیصلہ" قرار دیا۔

امریکہ کو قانونی طور پر اتحادیوں کی طرف سے خریدے گئے آلات کی دوبارہ برآمد کی منظوری دینا ہوگی اور اس اقدام سے دیگر ممالک کے لیے اپنے F-16 طیاروں کا موجودہ ذخیرہ یوکرین بھیجنے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔

پاکستان

پنجاب کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی گئی

چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی گئی

 پنجاب حکومت نے  قانون سازی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی ۔ 

تفصیلات کےمطابق  پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے قانو ن سازی بحال کردی گئی،کابینہ کمیٹی مسودہ قوانین کی منظوری دے گی ،کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی تمام مسودہ قانون کابینہ میں پیش  کیے  جائیں گے ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔  

 واضح رہے کہ چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا روشنیوں کا تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
پاکستان میں دیوالی کے رنگ بکھر گئے، ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مسلمانوں نے ہندو برادری کے دیوالی تہوار میں شریک ہوکر خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مندروں میں دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کی تقریبات، مندروں اور گھروں کو دیوں سے سجادیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

وفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کے لئے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔

ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا، گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے گی۔

ترمیمی بل کے مطابق جے آئی ٹی میں سپرنٹنڈنٹ پولیس افسر، انٹیلی جنس حکام، سول آرمڈ فورسز اور دوسری فورسز کے نمائندگان شامل ہوں گے، ترمیمی ایکٹ کو منظوری سے دو سال تک نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔

ترمیمی بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق 2014 میں بھی یہ ترمیم منظور کی گئی تھی جس کی مدت 2016 میں اختتام پذیر ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll