جی این این سوشل

پاکستان

اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری،ترجمان اے این ایف

آسٹریلیا بھیجے جانےوالے پارسل واسکٹ میں چھپایا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری،ترجمان اے این ایف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: اینٹی منشیات فورس (اے این ایف) نے انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران راولپنڈی مصریال روڈ پر کارروائی کے دوران پشاور کے رہائشی 2 ملزمان سے 100 نشہ آور گولیاں، نوشہرہ ولی انٹر چینج کے قریب کار سے 144 کلو چرس اور 30 کلو افیون برآمد کر کے پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا۔

ہفتہ کو اے این ایف کے ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تورخم بارڈر نادرہ چوک کے قریب کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 65000 نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔

اسی طرح اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 13 کلو چرس کی ہے۔ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر UL 189 سے کولمبو جانے والا کراچی کا رہائشی مُلزم گرفتار کر کے ملزم کے بیگ سے 2400 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی کے دوران آسٹریلیا بھیجے جانےوالے پارسل واسکٹ میں چھپایا گیا 780 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا ہے۔

دنیا

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

عز الدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں حماس کے آخری سینئر رہنما تھے، اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک حملے میں حماس کے سنئیر اور سرکردہ رہنما عز الدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عز الدین کوغزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے عزالدین قصاب کو حماس کا آخری سینئر عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے ذمہ دار تھے جنہیں خان یونس میں ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس رہنما عزالدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں تھے۔

 مگر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔
 تاہم اب حماس نے عزالدین قصاب کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے،حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے  کہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں عزالدین قصاب کے ساتھ موجود دوسرے رہنما ایمن آئش بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی پر بمباری کی۔
 جبکہ دوسری اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، تاہم اب خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے وقار اور قومی فخر کی علامت ہے، جسے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے لا کھڑا کر دیا ہے۔ دوسری طرف ان پارٹیوں کے ذاتی کاروبار دن دگنی، رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔
وفاق پی آئی اے کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا عنصر بھی شامل ہے۔ اس گرما گرمی کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار تازہ ہوا کا جھونکا شمار ہونا چاہئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے، یہاں صوبائی حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کر کے اسے دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں دوبارہ شامل کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔
صوبائی حکومت کے اقدام کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے۔ خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں   140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں   140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

 

 ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں  سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ  کے اضلاع میں بھی  کارروائیاں  کی گئیں، جس کے دوران  بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll