پاکستان

بلاول آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، کونسل سے خطاب کریں گے

جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 22 2023، 11:45 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، کونسل سے خطاب کریں گے

مظفر آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج مظفر آباد میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں وکشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

وزیرخارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میںجی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی طرف سے تشویش کا اظہارکریں گے۔ وزیر خارجہ باغ اور لیپہ میں جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔