دنیا
جنگ بندی معاہدے میں سیاسی مسائل شامل نہیں ہیں،سوڈانی فوج
معاہدہ صرف ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ تکنیکی اور فوجی پہلوؤں تک محدود ہے

سوڈان میں جنگ بندی معاہدے پر سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ معاہدہ تکنیکی اور فوجی پہلوؤں تک محدود ہے اور اس میں سیاسی مسائل شامل نہیں ہیں۔ سوڈانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سوڈانی مسلح افواج نے کل شام جدہ میں مختصر مدت کے لیے جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کے انتظامات کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ عارضی جنگ بندی کے انتظامات اور عام شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی کے طریقہ کار کے فوجی اور تکنیکی پہلوؤں تک محدود ہے۔ اس جنگ بندی کا مقصد لوگوں کو آر ایس ایف کے تشدد اور خلاف ورزیوں سے بچانا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جنگ بندی کا مقصد کسی سیاسی صورتحال پر بات کیے بغیر ہسپتالوں کو خالی کرانا اور خدمات کی سہولیات اور متعلقہ امور کو برقرار رکھنا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان فوجی تصادم کے نتیجے میں 700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً چھ ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ لگ بھگ 10 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
علاقائی
انجیکشن سے بینائی متاثرہونے والے مریضوں کا آپریشن کر دیا گیا
ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق بظاہر آپریشن کامیاب ہوئے ہیں لیکن 2 روز کے بعد ہی رزلٹ سامنے آئے گا ۔

انجیکشن سے بینائی متاثر ہونےکا معاملہ مئیو اسپتال میں بینائی سے متاثر ہونے والے 6 مریضوں کا آپریشن کر دیا گیا ۔
ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق بظاہر آپریشن کامیاب ہوئے ہیں لیکن 2 روز کے بعد ہی رزلٹ سامنے آئے گا ۔
ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق آپریشن کامیاب ہوئے ہیں اور امید ہے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ#BreakingNews #GNN #GNN_Updates pic.twitter.com/q5bNzKOldE
— GNN (@gnnhdofficial) September 25, 2023
ملتان میں بھی 19 مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے ، پنجاب حکومت نے انجیکشن سے متاثر مریضوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔
نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں مضر صحت انجیکشن کی سیل روک دی گئی ہے ۔
پاکستان
مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے زیر اہتمام یہ کمیٹیاں پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ میں نواز شریف کے استقبال کے لیے انتظامات کی نگرانی کریں گی .

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی توقع میں رابطہ کمیٹیاں قائم کر دیں۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے زیر اہتمام یہ کمیٹیاں پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ میں نواز شریف کے استقبال کے لیے انتظامات کی نگرانی کریں گی .
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افراد کو مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں . خواجہ سعد رفیق راولپنڈی ڈویژن، ملک احمد خان گوجرانوالہ، احسن اقبال سرگودھا اور خرم دستگیر فیصل آباد کی استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
دیگر تقرریوں میں ساہیوال میں جاوید لطیف، ملتان میں اویس لغاری، بہاولپور میں ایاز صادق، ڈیرہ غازی خان میں طلال چوہدری اور لاہور میں سعود مجید شامل ہیں۔
9 ڈویژنوں کے 36 اضلاع کے پارٹی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔ ان تقرریوں میں راولپنڈی میں عطا تارڑ، اٹک میں مصدق ملک، چکوال میں حنیف عباسی، جہلم میں صبا صادق، گجرات میں شیخ آفتاب، سرگودھا میں طارق فضل چوہدری شامل ہوں گے ۔
جرم
بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران فیسکو ٹیم پر تشدد
مقامی جاگیردار نے فیسکو ٹیم کو یرغمال بنایا ملزمان کے تشدد سے 3 فیسکو اہلکاروں کے سر پھٹ گئے ۔

بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران فیسکو ٹیم پر تشدد ہوا ، چنیوٹ میں مقامی جاگیردار نے فیسکو کی ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا ، ملزمان کے تشدد سے 3 فیسکو اہلکاروں کے سر پھٹ گئے ۔
یاد رہے کہ فیسکو بجلی چوروں کے خلاف پورے پنجاب میں کاروائیاں کر رہی ہے ۔
بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران فیسکو ٹیم پر تشدد#BreakingNews #GNN #GNN_Updates pic.twitter.com/n032liBA6l
— GNN (@gnnhdofficial) September 25, 2023
فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ چور جسے بھی ہتھکنڈے اپنا لیں لیکن بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
پاکستانی مکینک نے پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل
-
پاکستان 2 دن پہلے
23ستمبر پشتون قوم کا کلچر ڈے ،دنیا بھر میں آباد پشتون قوم اپنا کلچر ڈے منا رہی ہے
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائل دے گا
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارتی ویزہ نہ ملنے کے باعث قومی ٹیم کاپری ورلڈکپ دبئی ٹور بھی منسوخ
-
تجارت 2 دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ