انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی
عبوری ضمانت 8 جون تک منظور کی گئی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے نیب کے دفتر بھی جانا ہے، عمران خان 8 جون تک دیگر کیسز میں بھی ضمانتوں پر ہیں۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کے دلائل مکمل ہونے پر پراسیکیوٹر عدنان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 4 مقدمات میں جے آئی ٹی بنی ہے، نوٹسز ہوتے رہے لیکن یہ پیش نہیں ہوئے، 3 مئی کو کہا اگلی تاریخ میں لازمی پیش ہوں، پھر بھی نہیں ہوئے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے یہ نہیں دیکھا کہ آپ کو ڈائریکشن ہوئی ہے، آپ نے عمران خان کے پاس جانا تھا، کیا آپ نے سوالنامہ ان کو دیا ہے۔
عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ ان تمام کیسز میں ہم ڈائرکٹ یہاں نہیں آئے تھے، ہم پہلے ہائیکورٹ اور پھر یہاں آگئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کہا کہ میرے خیال میں ابھی تک صرف ایک کیس میں آپ کا بیان آگیا ہے۔عدالت نے عمران خان عمران خان کی 8 جون تک تمام 8 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
عمران خان نے کہا کہ لاہور میں جے آئی ٹی ٹیم گھر آئی اور شامل تفتیش کیا گیا، جس پر عدالت نے کہا کہ کیا جے آئی ٹی عدالت میں موجود ہے جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ جے آئی ٹی عدالت میں موجود نہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ تحقیقات کیس (190 ملین پاؤنڈ ) کے اسکینڈل میں عمران خان کو آج پھر طلب کیا ہے۔عمران خان کوصبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
نیب راولپنڈی کے باہربھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پولیس، رینجرز، ایف سی اور ایلیٹ فورس کے دستوں کے علاوہ مرکزی دروازے پر رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں ۔ نیب دفتر کے باہر بکتر بند اور قیدی وین بھی پہنچادی گئیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کو 16 مئی کو نیب راولپنڈی نے پیشی کا نوٹس بھیجتے ہوئے 18 مئی کو طلب کیا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی نےپیش نہ ہوتے ہوئےتحریری جواب میں کہا تھا کہ نیب قانون آئین سے متصادم ہے۔
انہوں نے نوٹس میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے جواب میں نیب سے انکوائری رپورٹ بھی مانگی تھی۔
یاد رہے کہ عمران خان نے آج نیب راولپنڈی میں پیشی کے دوران اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کر رکھا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 10 گھنٹے قبل

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 7 گھنٹے قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 8 گھنٹے قبل