Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی میں بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے،شیخ رشید

لوگ اسطرح پارٹی بدل رہےہیں جیسے بلوکےگھرجارہےہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 23rd 2023, 5:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی میں بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوگئی ہے، ملکی گروتھ منفی ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی میں بِکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ اسطرح پارٹی بدل رہےہیں جیسے بلوکےگھرجارہےہیں۔ بزدل لوگ عدت کےدن بھی پورےنہیں کرتے۔ پارٹی چھوڑنے میں بھی میراتھن ریس لگی ہے۔ یہ جس پارٹی میں جائیں گےوہ پارٹی بھی ڈوب جائےگی۔ ہردور میں ضرورت مندوں اور مفاد پرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہےاس لئے جمہوریت ناکام ہوتی ہےاورکوئی حکومت5سال پورے نہیں کرتی

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کوچھو سکتی ہے۔آئی ایم ایف سےچھٹی ہو گئی ہے، ڈالر307روپےکا ہو گیا ہے اور  ہمارے دوست ہمیں چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ معاشی تنزلی اقتصادی تباہی سیاسی بحران یہ ہےان کی کارکردگی۔ غریب کےپاس قبرکے پیسےنہیں وه اللہ کے بعد صرف سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکوت کی نہ کوئی بات نہ اوقات نہ معاملات ہیں نہ حالات ہیں ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے 9مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں معصوموں کو رہا کریںیہ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوگئی ہے گروتھ منفی ہوگئی ہےقومی اسمبلی میں بِکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہےوزیراعظم دن میں تین بار بےکارخطاب کر رہا ہے۔ حکومت چلانا انکے بس کی بات نہیں

Advertisement
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 10 گھنٹے قبل
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 15 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 16 گھنٹے قبل
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 10 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 12 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 14 گھنٹے قبل
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 13 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 13 گھنٹے قبل
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 16 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement