سنان اوغان نے 14 مئی کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں 5.2 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے
ترکیہ میں صدارتی انتخابات میں تیسرے نمبر پر رہنے والے امیدوارسنان اوغان نے دوسرے مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کردی ہے جس سے حزبِ اختلاف کے امیدوار کمال کلیچ داراوغلو کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔سنان اوغان نے 14 مئی کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں 5.2 فی صد ووٹ حاصل کیے تھے ۔
غیر ملکی خبر رسان ایجنسی کے مطابق اوغان نے انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں صدرطیب اردوان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ ان کی مہم نے ترک قوم پرستوں کو سیاست میں ’’کلیدی کھلاڑی‘‘ بنا دیا ہے۔
صدر اردوان نے 14 مئی کو 49.5 فی صد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوار کلیچ داراوغلو نے 44.9 فی صد رائے دہندگان کی حمایت حاصل کی۔تاہم حکمراں جماعت آق کے زیرقیادت اتحاد نے پارلیمان میں اکثریت حاصل کرلی ہے جس سے صدر اردوان کو فائدہ ہوگا۔
پچپن سالہ سابق ماہر تعلیم اوغان وکٹری پارٹی کے سربراہ ہیں۔ وہ دائیں بازو کی جماعتوں پرمشتمل اتحاد کے پہلے مرحلے میں صدارتی امیدوار تھے۔یہ اتحاد پناہ گزینوں کے دنیا میں سب سے بڑے میزبان ملک ترکیہ میں تارکینِ وطن مخالف مؤقف کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
دوسری جانب صدر اردوان نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ان کے حق میں ووٹ دراصل ملک کے استحکام کے لیے ووٹ ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اوغان کی حمایت سے طیب اردوان کو تقویت ملے گی لیکن خود ان کے حامیوں میں پھوٹ پڑسکتی ہے۔ وکٹری پارٹی منگل کے روز انتخابات کے بارے میں الگ سے اپنے مؤقف کا اعلان کرے گی۔
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 12 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 11 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 14 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 12 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 11 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 16 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 11 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 13 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 14 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 14 گھنٹے قبل