9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کے بعد اب تک شیریں مزاری سمیت پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما، سابق وزرا ور ارکان اسمبلی احتجاجاً جماعت کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔


9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کے بعد اب تک شیریں مزاری سمیت پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما، سابق وزرا ور ارکان اسمبلی احتجاجاً جماعت کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کو کراچی سے اس وقت بڑا دھچکا لگا جب پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے 21 مئی کو پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ وہ این اے 247 سے 2018 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خیبر پختون خوا سے سابق ایم این اے عثمان خان ترکئی نے 21 مئی کو تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا۔وہ 2018 میں این اے 12 صوابی سے ایم این اے بنے تھے۔
عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے 18 مئی کو پی ٹی آئی سے راستے جدا کر لئے۔ سابق وزیر عامر محمود کیانی نے 17 مئی کو عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ وہ 2018 میں این اے 61 راولپنڈی سے منتخب ہوئے تھے۔
کراچی سے رکن قومی اسمبلی اور سرگرم رہنما محمود مولوی نے 16 مئی کو جماعت سے علیحدگی اختیار کر لی۔ وہ 2018 کا الیکشن ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی سے ہارے۔
اگست 2022 میں عامر لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست سے کامیاب ہو کر اسمبلی پہنچے۔2018 میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے اجمل وزیر نے 21 مئی کو جماعت سے علیحدگی اختیار کی۔ انہوں نے 27 اگست 2019 کو ضمی الیکشن میں صوبائی نشست پر فتح حاصل کی تھی۔
خیبر پختون خوا حکومت میں وزیر صحت رہنے والے ہشام انعام اللہ نے 20 مئی کو پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ وہ 2018 میں پی کے 92 لکی مروت سے رکن صوبائی اسمبلی بنے۔ملک جواد حسین نے 19 مئی کو پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
انہوں نے 2018 میں این اے 47 سے کامیابی حاصل کی۔انیس مئی کو بلوچستان کے سابق وزیر معدنیات مبین خلجی نے بھی راہیں جدا کر لیں۔ وہ 2018 میں پی بی 28 کوئٹہ سے رکن بلوچستان اسمبلی بنے۔
23مئی کو پنجاب کے سابق صوبائی وزیر سعید الحسن شاہ پارٹی سے الگ ہوئے۔ وہ 2018 کے الیکشن میں پی پی 46 نارووال سے منتخب ہوئے تھے۔پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں جماعت کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر محمد امجد بھی شامل ہیں۔
وہ 18 مئی کو پارٹی چھوڑ گئے۔رکن سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی ، کریم بخش گبول اور ڈاکٹر عمران شاہ نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔
چنیوٹ سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ذوالفقار علی شاہ اور ملتان سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ظہیر علیزئی نے بھی جماعت کو خیرباد کہا۔اوچ شریف سے افتخار حسن گیلانی اور خانیوال سے عبدالرزاق نیازی نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔

صدرِ مملکت نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کے لیے 180 روز کی خصوصی معافی منظور کر لی
- 11 گھنٹے قبل

برازیلی ارب پتی نے ایک ارب ڈالر کی جائیداد فٹبالر نیمار کے نام کر دی
- 9 گھنٹے قبل

متعدد معاہدے زرعی ترقی میں "نئی راہیں کھولنے" کے مترادف قرار
- 10 گھنٹے قبل

غزہ: اسرائیلی حملوں میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید، اب تک 20 ہزار بچے شہید
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب سے گندم کی ترسیل بند، خیبرپختونخوا میں غذائی قلت کا خدشہ: فلور ملز ایسوسی ایشن
- 9 گھنٹے قبل

باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- 12 گھنٹے قبل

سیلاب کے مجرم درخت کاٹنے والے ہیں، حکومت ماحولیاتی تباہی کی ذمہ دار ہے: حافظ نعیم الرحمان
- 11 گھنٹے قبل

جلال پور پیر والا میں کشتی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، بچہ لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

عید میلاد النبی ﷺ: ملک بھر میں 1500ویں یوم ولادت پر عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائی، آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کلون موبائلز کے خلاف کریک ڈاؤن
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیل غزہ کو فلسطین سے الگ کرنا چاہتا ہے، مگر ہم کبھی اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے:سپریم فلسطینی جج
- 10 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے محفوظ علاقوں پر بھی بمباری، مزید 41 فلسطینی شہید
- 10 گھنٹے قبل