جی این این سوشل

پاکستان

عدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے،شیخ رشید

معاشی، اقتصادی اور  سیاسی تباہی کاملبہ موجودہ نااہل حکومت پرگرناچاہیے،سربراہ عوام مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگرعدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ۔دو سے تین مہینےسسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی۔ میں نے کلاشن کوف کےجھوٹے مقدمے میں7سال قید کاٹ کاٹی، کڑیاں والا قتل اور 2 مرتبہ ختم نبوت میں بھی سسرال گیا ہوں اور اب پھر جانے کو تیار ہوں جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ معاشی، اقتصادی اور  سیاسی تباہی کاملبہ موجودہ نااہل حکومت پرگرناچاہیے کسی اورپرنہیں۔ پاکستانی روپیہ ٹکا ٹوکری ہوگیا ہےاور معلوم نہیں ڈالر کہاں پررکےگا۔ مسئلہ اقتصادی ہے سازش کے تحط سیاسی بنا دیا گیا ہےتاکہ مصنوی بجٹ پیش کیا جاسکے۔اگرعدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج کل پریس کانفرنس نہیں پریشرکانفرنس ہورہی ہیں جیل سےرہائی تحریری سیاسی توبہ کی مرہون منت ہے۔ساری قوم9مئی کےواقعہ کی مذمت کرتی ہےاورملزموں سےکوئی ہمدردی نہیں رکھتی لیکن چادراورچاردیواری اورخواتین کااحترام بھی  ضروری ہے۔

میرےخیال میں لیول پلائنگ فیلڈ ہوچکاہےاگرنہیں ہواتو15 جون تک ہوجائےگا اب سیلکشن ختم اورالیکشن ہونےچاہیں

پاکستان

مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس

سعودی عرب کی جانب پاکستان کے حج آپریٹرز کی تعداد 905 سے کم کرکے 46 کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مذبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے سعودی عرب کی جانب سے لکھے گئے حالیہ خط پر غور کیا جس میں پاکستان کے حج آپریٹرز کی تعداد 905 سے کم کرکے 46 کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سعودی عرب عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں تمام مسلم ممالک کو خط بھیجے گے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ سال 2024 کے لئے حج آپریٹرز کو استثنیٰ فراہم کیا جائے اور سعودی حکومت کی جانب سے آپریٹرز کی مجوزہ تعداد کو 100 تک بڑھایا جائے۔ وزارت کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو 2023 کی حج پالیسی اور وزارت کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ 2023 کے لیے حج کوٹہ 179,210 تھا جسے حکومت اور نجی شعبوں میں برابری پر تقسیم کیا گیا تھا۔ شمالی علاقہ جات کے لیے حج کا خرچہ11,75,000روپے اور جنوبی علاقے کے لئے 11,65,00 روپے تھا۔ تاہم، حج سے واپسی پر ہر حاجی کو اوسطاً 97,00 روپے سے 132,00 روپے کی رقم واپس کی گئی۔ 2023 کے حج کے دوران کھانے، رہائش اور نقل و حمل سے متعلق تقریباً 21,244 شکایات موصول ہوئی تھیں اور خوش قسمتی سے تمام شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، قائمہ کمیٹی کو 2024 کے حج کے لیے وزارت کی جانب سے تیاریوں کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ نگراں وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ وزارت کا مقصد 2024 کے لئے کیو آر کوڈ والے سوٹ کیسز اور عورتوں کے لیےڈیزائن کردہ سکارف متعارف کروانا ہے تاکہ پاکستان سے حجاج کی آسانی سے شناخت کی جا سکے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ حجاج کرام میں نظم و ضبط اور صفائی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے حجاج کے لئے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے بتایا کہ وزارت سعودی حکومت کے ساتھ مکہ پراجیکٹ کو توسیع دینے کے لئے بات چیت کر رہی ہے، جو فی الحال اسلام آباد ایئرپورٹ پر دستیاب ہے اسے کراچی اور لاہور تک بھی مہیا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس توسیع کا مقصد پراجیکٹ کے ذریعے مزید حاجیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر ہوگی اور پولنگ 20 اکتوبر کو ہوگی۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے سندھ میں  بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیر کو سندھ لوکل گورنمنٹ (ایل جی) کے یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ 

 ای سی پی کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے جس کے لیے سندھ بھر میں 9 یونین کونسلز (یو سی) کے چیئرمین اور 16 وائس چیئرمینوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ صوبے بھر میں 74 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ  7 اکتوبر ہو گی۔

الیکشن  کمیشن نے 29 اضلاع میں 812 مخصوص نشستوں پر ایل جی انتخابات کے شیڈول کا ابھی اعلان نہیں کیا ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر ہوگی اور پولنگ 20 اکتوبر کو ہوگی۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور اسلام آباد میں چیف کمشنر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) سے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کا انعقاد شروع کرنے کی ہدایات موصول ہوئیں۔

چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور اسلام آباد کے چیف کمشنر کو ای سی پی کی جانب سے خطوط موصول ہوئے جس میں درخواست کی گئی تھی کہ وہ عام انتخابات کے لیے منصوبہ بندی شروع کریں۔ اعلان کیا گیا کہ تمام انتظامی اہلکاروں کو عام انتخابات کرانے والے کمیشن کی حمایت کرنا ہوگی۔ ضلعی الیکشن کمیشن کو چیف سیکرٹریز سے مدد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پرپی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے،پی سی بی

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پرپی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت کی جانب سے تاحال قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ آئی سی سی کے سامنےاُٹھایا ہے، پی سی بی نے اپنے خط میں آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے پی سی بی نے پاکستانی شائقین اور میڈیا کے لئے ویزہ پالیسی بھی واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 پی سی بی کے خط میں کہا گیا ہے کہ ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول متاثر ہوا ہے،ہم گزشتہ 3سال سے آئی سی سی سے اسی معاملے پر بات کررہے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll