جی این این سوشل

تجارت

سارک چیمبر کے سبکدوش ہونے والے صدر افتخار علی ملک نے صدارت بنگلہ دیش کے جاشم الدین کے حوالے کر دی

پاکستان اور رکن ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سارک چیمبر کے سبکدوش ہونے والے صدر افتخار علی ملک نے صدارت بنگلہ دیش کے جاشم الدین کے حوالے کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سبکدوش ہونے والے صدر افتخار علی ملک نے بدھ کو اپنے عہدہ کی دو سالہ مدت مکمل ہونے پر سارک چیمبر کی صدارت کا قلمدان باضابطہ طور پر بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے جاشم الدین کو سونپ دیا۔ افتخار علی ملک نے ڈھاکہ میں منعقدہ پروقار تقریب سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نئے صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس فورم کو حقیقی کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

افتخار علی ملک نے اپنی صدارت کے دوران سارک چیمبر کو فعال بنانے، خطے میں تجارت کو فروغ دینے اور سارک چیمبر کی پالیسیوں، اقدامات و حکمت عملیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے تجارتی نمائشوں، کاروباری کانفرنسوں اور فورمز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ اور رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور علاقائی انضمام کو بڑھانے اور کاروباری معاملات کو سہل بنانے کیلئے بھرپور کام کیا۔

افتخار علی ملک نے پاکستان اور سارک ممالک کے کاروباری مفادات کی نمائندگی کرتے ہوئے تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے، سرمایہ کاری کے فروغ اور ریجنل اکانومی سے متعلق مسائل کو حل کیا۔

انہوں نے پاکستان اور رکن ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے تجارتی وفود کی قیادت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی میٹنگز میں شرکت کی اور سرحد پار تعاون اور شراکت داری کے فروغ کیلئے سرگرم رہے۔

پاکستان

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد

لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پاکپتن اور اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد

لاہور/کراچی: ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تقریبات اور جلوسوں کا انعقادکیا گیا ۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پاکپتن اور اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی جلوس ریلوے سٹیشن سے برآمد ہوا ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے چھوٹے بڑے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو ئے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔

شہر قائد میں آج تین مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں جو کہ نمائش چورنگی پر پہنچیں گے۔ سنی تحریک کی ریلی کی قیادت شاداب رضا نقشبندی کر رہے ہیں۔

مرکزی جلوس کے روٹ کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملتان میں مرکزی جلوس قلعہ کہنہ قاسم سے برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

فیصل آباد میں ضلع بھر میں 143 جلوس اور 20 محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ مرکزی جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

پاکپتن اور اوکاڑہ میں بھی بڑی تعداد میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

تمام شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے جلوسوں کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

چین میں جاری ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2، 2 اور رومان نے ایک گول اسکور کیا۔

گزشتہ روز ایونٹ کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

گرین شرٹس کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ روایتی حریف بھارت نے 1-2 سے شکست دی تھی۔

ایونٹ کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

اب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس میں کسی بھی دوست کو ٹیگ کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

واٹس ایپ دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

لاہور : واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار ہے۔اب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس میں کسی بھی دوست کو ٹیگ کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر کا نام اسٹیٹس اپ ڈیٹ مینشنز ہے۔

واٹس ایپ نے مارچ 2024 سے اس فیچر پر کام شروع کیا تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت، جب آپ کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو کیپشن بار میں ایک@ کا نشان نظر آئے گا۔ اس نشان پر کلک کر کے آپ کسی بھی کنکشن کو ٹیگ کر سکیں گے۔ جس شخص کو آپ ٹیگ کریں گے، اسے ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ نے اسے اپنے اسٹیٹس میں ٹیگ کیا ہے۔

اس نئے فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس شخص کو آپ ٹیگ کریں گے، وہ اس اسٹیٹس کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ تاہم جب کوئی شخص اس اسٹیٹس کو ری شیئر کرے گا تو آپ کی شناخت ظاہر نہیں ہوگی۔ اسی طرح آپ کا مینشن کردہ کانٹیکٹ بھی اسٹیٹس کو دیکھنے والوں کو نظر نہیں آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق آپ کے اسٹیٹس میں جس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، وہ اس اسٹیٹس کو اس وقت بھی دیکھ سکے گا جب آپ اسے پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے دیگر افراد تک پہنچنے سے روکیں گے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll