جی این این سوشل

پاکستان

پارلیمنٹ آئین کے خلاف قانون بنائےگی تو عدالت کالعدم قرار دے سکتی ہے،بیرسٹر علی ظفر

عدالتیں لوگوں کو ضمانت دیتی ہیں، جیل سے نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے،سینیٹر پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پارلیمنٹ آئین کے خلاف قانون بنائےگی تو عدالت کالعدم قرار دے سکتی ہے،بیرسٹر علی ظفر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف  کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو عدالت ایک ہی دن میں کالعدم قرار  دے دےگی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ توڑ  پھوڑ  انفرادی عمل ہے، اس بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، ماضی میں جماعت اسلامی پرپابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی، ماضی میں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگاسکتے۔

ینیٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والی جماعت سے متعلق مختلف قوانین ہیں، اگر پی ٹی آئی پرپابندی لگائی گئی تو امید ہے سپریم کورٹ ایک ہی دن میں کالعدم قرار دےگی، قوانین پرکوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، عدالتیں لوگوں کو ضمانت دیتی ہیں، جیل سے نکلتے ہی دوسرے مقدمے میں انہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ یہ لاقانونیت ہے، اس پر پٹیشن فائل کر رہےہیں، عدالت ایکشن لےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ اگر پارلیمنٹ آئین کے خلاف قانون بنائےگی تو عدالت کالعدم قرار دے سکتی ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہے تحمل سے سن رہے ہیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں گے۔

پاکستان

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، چیئرمین تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

یئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا پارٹی کا سٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہو گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صیہوبی فورسز کی حماس کے ساتھ جھڑپ، خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں، ترجمان اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صیہوبی فورسز کی حماس کے ساتھ جھڑپ، خاتون فوجی  سمیت 4 اہلکار جاں بحق

صیہوبی فورسز کی حماس ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک افسر اور 4 سپاہی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے افسر اور دو سپاہیوں کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بیان کے مطابق حماس نے ایسا ظاہر کیا کہ وہ بھاری اسلحے کے ساتھ ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم جیسے ہی عمارت میں داخل ہوئی، حماس نے عمارت کو دھماکے سے اُڑا دیا۔

ممکنہ طور پر اسرائیل نے اس عمارت میں بارودی مواد چھپایا ہوا تھا اور جیسے ہی اسرائیلی فوجی اندر داخل ہوئے۔ حماس نے دھماکا کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون فوجی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل میں گھس کر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک اور 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔

غزہ میں داخل ہونے کے بعد سے اسرائیل کی برّی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان دوبدو جنگ جاری ہے جن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 348 ہوگئی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 92 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ہی چیئرمین پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا تھا، مصدق ملک افتتاحی سیشن اور راؤنڈ ٹیبل سیشن میں شرکت کرنا چاہتے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا

وفاقی وزیرپٹرولیم ڈویژن مصدق ملک کوامریکہ جانےکی اجازت نہیں ملی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن کو مصدق ملک کو گیس ٹیک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی مگر وزیراعظم نے ہیوسٹن میں گیس ٹیک کانفرنس میں شرکت کی سمری مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری اور کانفرنس کی کم اہمیت کے پیش نظر اجازت نہیں دی گئی، مصدق ملک کی بطور اسپیکر شرکت کیلئے خط بھی لکھا جا چکا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرمصدق ملک کانفرس میں خطاب کرنے کے خواہشمند تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ہی چیئرمین پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا تھا، مصدق ملک افتتاحی سیشن اور راؤنڈ ٹیبل سیشن میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll