نومئی کے واقعات کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی جب شہداء کی تحقیر کی گئی ،وزیر دفاع
فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ9 مئی کے واقعات کی پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی جب شہداء کی تحقیر کی گئی، فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے اس کے پیچھے منصوبہ بندی اور گھنائونے مقاصد تھے، پرتشدد واقعات اور فوجی تنصیبات پر حملوں پر پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا جائزہ لے رہے ہیں، عمران خان نے فوج کو اپنا حریف تصور کرلیا ہے،گرفتار ملزمان بتارہے ہیں کہ ان منصوبوں کی پہلے سے منصوبہ بندی تھی
عمران خان کے اٹھائے گئے اقدامات سے بھارت میں خوشیاں منائی گئیں۔ بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے جو شواہد سامنے آئے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، ان کے اپنے لوگ اس کی تصدیق کر رہے ہیں کہ اس کی منصوبہ بندی ایک سال سے ہو رہی تھی اوربہت سے شواہد سامنے آئے اور ان کے اپنے لوگوں نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے کئی بار بریف کیا کہ اگر انہیں گرفتار کیا جاتا ہے تو پھر ردعمل میں یہ سب کرنا ہے، یہ ان کا آخری حربہ تھا ،ایسے عزائم ہندوستان کے تو ہو سکتے ہیں کسی پاکستانی کے نہیں ، عمران خان کے ان اقدامات پر بھارت میں جشن منایا گیا اور یہ کہا گیا کہ یہ ہمارے مفادات کو آگے بڑھانے کی کاوش ہے ، ماضی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے بھی اختلافات رہے لیکن کبھی اس طرح کی انتہا پسندی یا فوج کو نشانہ نہیں بنایا گیا،

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 3 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 2 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 4 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل