پاکستان
اگر وہ چاہتے ہیں کہ مجھے نکال دیں تو پاکستان کیلئے پیچھے ہٹنے کو تیار ہوں: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ مجھے نکال دیں تو پاکستان کیلئے تیار ہوں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئر مین نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر پریشر ڈالا جارہا ہے کہ تحریک انصاف سے الگ ہو جائیں مگر ایسا کرنے والے یاد رکھیں نظریے کو جکڑا نہیں جا سکتا ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
مجھے خود معلوم ہے کہ اس وقت ہمارے لوگوں پر کتنا پریشر ہے۔ وہ لوگ جو جمہوریت کے سپاہی تھے ان کے ساتھ ایسا رویہ روا رکھنا جمہوریت کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک مذاکراتی کمیٹی بناتا ہوں جو طاقتور لوگوں کے ساتھ بات کرے۔ اگر کمیٹی کو یہ لوگ بیٹھ کر سمجھا دیں میرے بغیر ملک کو آگے لے جانے کے لیے کوئی روڈ میپ ہے تو میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں یا کمیٹی کو سمجھائیں کہ اکتوبر میں انتخابات کرانے کا ملک کو کیا فائدہ ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے ججز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہمارے لیے آخری امید ہے کیونکہ قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے جانتا ہوں ججوں میں اختلاف رائے ہے مگر پھر بھی اگر جمہوریت کو نہ بچایا تو تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی۔ مجھے اب نہ لیڈر شپ ملتی ہے نا کارکن۔ سمجھ نہیں آتی کس سے رابطہ کروں۔
علاقائی
پاکستان پیپلز پارٹی کامیئر کراچی کے الیکشن کیلئےامیدواروں کا اعلان
بلاول بھٹو زرداری نے یوتھ ، معذور کے ساتھ ساتھ ٹرانسجینڈر کی بھی نمائندگی رکھی ہے،نثار کھوڑو
-1280x720.jpg)
پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے الیکشن کیلئے چیئر مین، ڈپٹی چیئر مین، میئر اور ڈپٹی میئر کیلئےامیدواروں کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرس کرتے ہوئےمیئر کراچی کے الیکشن کیلئےامیدواران کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کا سوچ رہا ہوں جو ایک سال سے انتظار کر رہے تھے،ڈیلے ہوتے رہے اور انتظار کرتے رہے۔ سندھ میں لگ بھگ 16 سو ٹائون کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز ہیں،مخصوص نشستوں کا معاملہ تھا وہ بھی ہوا۔
چیئر مین ضلع کونسل کیلئے گل محمد جھکرانی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔ چیئر مین ضلع کونسل قمبرشہداد کوٹ کیلئے قمر الدین گوپانک پی پی کے امیدوار ہونگے، اسران کو وائس چیئر مین کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
چیئر مین ضلع کونسل شکارپور کیلئےذولفقار کماریو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے، اس کے ساتھ کامران وائس چیئر مین کیلئے نامزد امیدار ہونگے۔چیئر مین ضلع کونسل جیکب آباد کیلئےطاہر کھوسو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے،وائس چیئر مین کیلئےرضوان اڈھو نامزد امیدوار ہیں۔
ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ میں چیئر مین اعجاز لغاری اور اسد اللہ بھٹو وائس چیئرمین ہونگے۔ لاڑکانہ سٹی کارپوریشن کے میئر کیلئے محمد انور لوہر کو نامزد کیا گیا ہے۔کندھکوٹ سے چیئرمین کے لئے میر راشد اور شیر محمد وائس چیئرمین کے امیدوار ہیں ۔
میونسپل کمیٹی قمبر کے چیئر مین کیلئےریحان چانڈیو کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ وائس چیئر مین کے لئے نور محمد بروہی کو امیداور نامزد کیا گیاہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں انہوں نے ایک نئی چیز متعارف کروائی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے یوتھ ، معذور کے ساتھ ساتھ ٹرانسجینڈر کی بھی نمائندگی رکھی ہے۔ایک ماہ کی کوشش اور مشاورت کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔آج پاکستان میں دیکھیں تو کے پی کے، بلوچستان میں بھی الیکشن فیزز میں ہوا اور سندھ میں ہوا،15 جون کو میئر کا بھی انتخاب ہو جائے گا لیکن ایک صوبہ ہے جہاں الیکشن نہیں ہوا۔
پاکستان
الیکشن میں پی ڈی ایم کی ضمانتیں ضبط ہوں گی،شیخ رشید
پی ٹی آئی چھوڑنے والے ممبران سے قاسم کے ابو کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم دھاندلی کےالیکشن بھی کرالے تب بھی اُن کی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور زیاده ملبہ مسلم لیگ ن پرگرےگا۔
زرمبادلہ کےذخائرترسیلات اجناس بجلی اورگیس کےبل منفی گروتھ منفی سرمایہ کاری ملک کدھرجائےگاغریب قربانی کابکرابنےگابکراخریدنےکی ضروت نہیں چادراورچاردیواری بلڈوزبیٹا بیٹی اوروالدین کواغواکیاقانون کا احترام سیاسی استحکام لازم وملزوم ہےزمینی حقائق بدل چکےہیں بہار آکر رہے گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 5, 2023
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بزدار بزدلوں کا امام نکلا، قاسم کےابونے ہمیشہ اُس کےلیے بڑا سٹینڈ لیا لیکن وہ بس اسٹینڈ نکلا۔ ایمانداری سےجیتنےوالےکوعزت ملتی ہے۔توڑ پھوڑ میں قاسم کےابو کو چھوڑنے والے منحرف ممبران کےنئے سیاسی جوڑ توڑسےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم دھاندلی کےالیکشن بھی کرالےتب بھی اُنکی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور زیاده ملبہ مسلم لیگ ن پےگرےگا۔ پیپلز پارٹی جس داؤ پربیٹھی ہےوہ بھی رسواہوگی ۔اگرکراچی کےمیئرکی سیٹ پرریگ مال استعمال ہو گا تو قومی الیکشن میں ریتی استعمال ہوگی۔
توڑپھوڑمیں قاسم کےابوکوچھوڑنےوالےمنحرف ممبران کےنئے سیاسی جوڑتوڑسےکوئی فرق نہیں پڑےگاPDMدھاندلی کےالیکشن بھی کرالےاُنکی ضمانتیں ضبط ہوں گی زیاده ملبہ ن لیگ پےگرےگاpppجس داؤپربیٹھی ہےوہ بھی رسواہوگی اگرکراچی کےمیئرکی سیٹ پرریگ مال استعمال ہو گاتو قومی الیکشن میں ریتی استعمال ہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 5, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹرپر چند روزه بندش سےاربوں روپےکانقصان ہوا۔ دوستوں سےمالیاتی مددکی چھٹی اور آئی ایم ایف سےکٹی ہے۔یہ بجٹ خاک پیش کریں گے۔زرمبادلہ کےذخائر، ترسیلات، اجناس، بجلی گیس کےبل اور منفی گروتھ ہے۔
منفی سرمایہ کاری ملک کدھرجائےگا۔ بکرا خریدنےکی ضروت نہیں کیونکہ غریب قربانی کا بکرا بنےگا اور چادراورچاردیواری کو بلڈوز کیا جا چکا ہے۔ بیٹا بیٹی اوروالدین کواغواکیا قانون کا احترام سیاسی استحکام لازم وملزوم ہے۔زمینی حقائق بدل چکےہیں، بہار آکر رہے گی۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کا سلسلہ جاری
رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان اور ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے پارٹی اور سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست چھوڑ دی

پی ٹی آئی رہنماؤں کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان اور ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے پارٹی اور سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست چھوڑ دی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں شہدا کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں، ہمیشہ پاک فوج کی حمایت کی۔
ادھر ملتان سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نو مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لئے ملک سے باہر تھی، میں ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریک انصاف سے علحیدگی کا اعلان کرتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا، واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، ووٹرز سے مشاورت کے بعد سیاسی لائحہ عمل کااعلان کروں گی۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا، ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی ، کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہی، نو مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتی ہوں۔ طبیعت ناساز ہے اس لئے سیاست کو جاری نہیں رکھ سکتی۔
-
جرم 2 دن پہلے
بھارت میں مسافرٹرین خوفناک حادثے کا شکار، 50 سے زائد افراد ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی دونوں مقدمات میں بری
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 280 سے زائدہوگئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ
-
پاکستان 2 دن پہلے
شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
ہم فوج کے ساتھ ہیں، ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جوفوج کے خلاف ہیں:پرویز الٰہی
-
پاکستان 2 دن پہلے
تحریک انصاف کی تین وکٹین مزید گر گئیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
محمود جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار