پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عہدہ اور کورکمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔


نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ 10مئی کو میری گرفتاری ہوئی تب سے قید تنہائی میں تھا۔
9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس کی مذمت تمام لوگ کرچکے، میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کیوں یہ واقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں، ایسی تنصیبات جن کا فوج سے تعلق تھا ان پر حملے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں پاکستان کیلئے فوج ضروری ہے، فوج کی طاقت صرف بندوقوں سے نہیں قوم پیچھے کھڑی ہوتی ہے۔
9 مئی کو جو واقعات دیکھنے کو ملے وہ قابل مذمت ہیں، 9 مئی کے واقعات پر شفاف تحقیقات ہوں جس پر قوم کو اعتماد ہو، ذمہ داران کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی ہونی چاہیے، بے گناہ افراد کو جلد سے جلد رہا کیا جائے، ملوث ہونے والوں کوسزا انتہائی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ فوج دو تین جرنیلوں کا نام نہیں ہوتا وہ لاکھوں لوگوں پر مشتمل ہے جو اپنی زندگی ہماری حفاظت کیلئے داؤ پر لگاتے ہیں۔
میرا تین نسلوں سے فوج سے تعلق ہے اور مجھے اس پر فخر ہے، جیل میں سوچنے کا بڑا وقت ہوتا ہے، اعلیٰ عدلیہ میں تقسیم ہے اور پورا ملک دیکھ رہا ہے، عدلیہ فیصلے کرتی ہے اور اس پر عمل نہیں ہوتا۔
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 10 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 دن قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 14 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 2 دن قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 13 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل










