پاکستان
عمران خان کا 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع
حقیقات کےلئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے9مئی کے واقعات کی تحقیقات ،آرٹیکل 245 اور پارٹی ورکرز کی پکڑ دھکڑ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،عمران خان نے استدعا کی ہے کہ9 اور 10 مئی کی تحقیقات کےلئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
۔سابق وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی نگراں حکومتیں بھی غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا اقدام بھی چیلنج کیا گیا ہے۔
عمران خان نے ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب، اعظم خان سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہے، نوازشریف اور مریم نواز نے پروپیگنڈا کیا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، حالانکہ میں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اور ساتھ کھڑا رہا، پلوامہ واقعے پر 27 فروری 2019 کو پاک فوج کو سپورٹ کیا۔
انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے، سپریم کورٹ تحریک انصاف کے کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے، سپریم کورٹ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا کورٹ مارشل غیر قرار دے اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔
عمران خان نے مزید استدعا کی کہ عدالت تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جبری علیحدگیوں کو غیر آئینی قرار دے
پاکستان
پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد ہوا۔
بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی ،مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا ،مشق میں شریک امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے بھی ملاقات کی ۔
یہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ بالعموم دونوں ممالک کے کثیر المدتی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص بحری تعاون کا عکاس ہے، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔
پاکستان
بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا 15رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق روس کا 76رکنی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا 15رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے،تمام مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد میں پہنچا دیا گیا۔
تجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھیپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 95 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔
اوگرا 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرے گا اور آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کرے گا۔ وزارت خزانہ 15 اکتوبرکو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
-
پاکستان ایک دن پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل
-
تجارت ایک دن پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ