جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کا ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کا عزم

ہم ایک قوم کی حیثیت سے 9 مئی کے واقعے کو فراموش نہیں کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کا ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کا عزم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے حکومت اور عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وہ راولپنڈی میں یادگار شہداء کے دورے کے دوران گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم نے یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کہاکہ ہم آج ان عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم ایک قوم کی حیثیت سے 9 مئی کے واقعے کو فراموش نہیں کریں گے۔

جب بدقسمتی سے ایک فرد نے اپنے جتھوں کو اکسایا جنہوں نے شہداء اور غازیوں کی بے حرمتی کی اور فوجی تنصیبات پر حملے کئے۔وزیراعظم نے کہاکہ ان بہادر شہداء نے برف پوش پہاڑوںپر میدانوں اور صحرائوں میں دشمن کا مقابلہ کیا اور ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان شرپسندوں کو ہم قانون کے مطابق کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے مذموم واقعات کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب اور بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر بھی اس موقع پر موجودتھے۔
 

پاکستان

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

جمشید دستی اور محمد احسن اقبال نے اسپیکر ڈائس کے قریب دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا، اسپیکر ایاز صادق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی۔

اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کی لیے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدراتی خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، ان افراد نے اسمبلی قواعد کی خلاف وزری کی۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی رکنیت اس اجلاس کے لیے معطل کی جا رہی ہے، دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔دونوں ارکان نے باجے بجائے اور ایوان کی توہین کی، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا یہ احتجاج توکچھ بھی نہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پاسداری کےلیے ہرحد تک جائیں گے، احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ چار فلسطینی شہید

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ  چار فلسطینی شہید

غزہ کے مغربی علاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں کم سے کم چار  فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں جو الشفاء ہسپتال کے سامنے ایک اجتماعی قبر میں دفنادی گئی تھیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں تینتیس ہزار نو سو ستر فلسطینی شہید اور چھہتر ہزار سات سو ستر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

صدر اور وزیر اعظم کی کراچی خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر اور وزیر اعظم کی  کراچی خود کش دھماکہ  کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی : صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔

انہوں نے دہشت گردوں کا اجتماعی صفایا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll