پوری قوم اپنے شہدا کی قدر کرتی ہے ، وہ اْن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، صدر مملکت
صدر مملکت نے شہدا کے جذبہ حب الوطنی اور فرض سے لگن کو بھی سراہا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے شہدا کی قدر کرتی ہے اور وہ اْن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار 20 مئی کو ٹانک جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے نائیک محمد عتیق اور رجب علی کے ورثا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے 20 مئی کو گلاب پوسٹ بلوچستان میں شہید ہونے والے سپاہی مدثر حمید اور عبد القدیر کے لواحقین سے بھی بات کی۔
انہوں نے 20 مئی کو زرغون بلوچستان میں شہید ہونے والے سپاہی ظہیر احمد کے خاندان سے بھی رابطہ کیا اور شہدا کی وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانی پر اْنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کی قدر کرتی ہے اور ان اْن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ صدر مملکت نے شہدا کے جذبہ حب الوطنی اور فرض سے لگن کو بھی سراہا۔ صدر مملکت نے شہدا کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔\932

مشہور ریسلرو اداکارجان سینا کا جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- 25 منٹ قبل

آئین کے مطابق صوبوں کے اتفاق تک پانی کا منصوبہ نہیں بن سکتا : وزیراعلیٰ سندھ
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، محکمہ تعلیم پنجاب کا نوٹی فکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت بہتری کی جانب گامزن
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کا گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت کے لیے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
حکومت کا سہ ماہی بل ایڈجسٹمنٹ میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

صدر آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ ، پولیس افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
- ایک گھنٹہ قبل
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، نیپرا نے وضاحت دے دی
- 2 گھنٹے قبل

اسٹار لنک کے بعدایمازون کا بھی خلا میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس بھیجنے کا منصوبہ تیار
- 30 منٹ قبل

بجلی سستی کروانے میں ایم کیو ایم نے نہایت اہم کردار ادا کیا : ڈاکٹر فاروق ستار
- 3 گھنٹے قبل

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

گوگل میپ نے صارفین کےلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل