جی این این سوشل

دنیا

عازمین حج ایسا سامان لانے سے اجتناب کریں جو بین الاقوامی سفری قوانین کے تحت منع ہے، سعودی حکام

عازمین اپنا سامان پلاسٹک کے بیگ میں بھر کر نہ لائیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عازمین حج ایسا سامان لانے سے اجتناب کریں جو بین الاقوامی سفری قوانین کے تحت منع ہے، سعودی حکام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے حکام نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سفر کو آسان بنانے اور ایئرپورٹ پر کسی مشکل سے بچنے کے لیے ایسا سامان لانے سے اجتناب کریں جو بین الاقوامی سفری قوانین کے تحت منع ہے۔

سعودی نشریاتی ادارے نے وزارت حج و عمرہ کے ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ عازمین حج ایسا سامان لانے سے اجتناب کریں جو بین الاقوامی سفری قوانین کے مطابق منع ہے۔

وزارت نے ممنوعہ سامان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین اپنا سامان پلاسٹک کے بیگ میں بھر کر نہ لائیں۔

 

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کا سلسلہ جاری

رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان اور ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے پارٹی اور سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست چھوڑ دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کا سلسلہ جاری

پی ٹی آئی رہنماؤں کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان اور ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے پارٹی اور سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست چھوڑ دی۔

 

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں شہدا کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں، ہمیشہ پاک فوج کی حمایت کی۔

ادھر ملتان سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نو مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لئے ملک سے باہر تھی، میں ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریک انصاف سے علحیدگی کا اعلان کرتی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا، واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، ووٹرز سے مشاورت کے بعد سیاسی لائحہ عمل کااعلان کروں گی۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا، ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی ، کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہی، نو مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتی ہوں۔ طبیعت ناساز ہے اس لئے سیاست کو جاری نہیں رکھ سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا

انٹربینک میں ڈالر  51 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا ہوگیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک  اور اوپن مارکیٹ میں  ڈالرمہنگا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 19 پیسے ہے۔ انٹربینک کے گذشتہ کاروباری روز ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 308 روپے ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کا آج آزاد کشمیر کا ددورہ کریں گی، مریم اورنگزیب

،پارٹی امیدوار مشتاق منہاس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں باغ میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گی، وزیر اطلاعات و نشریات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کا  آج آزاد کشمیر کا ددورہ  کریں گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج آزاد کشمیر جائیں گی اور پارٹی امیدوار مشتاق منہاس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں باغ میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گی۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز آزاد جموں و کشمیر میں ترقی کے حوالے سے پارٹی وژن اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll