وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کا لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
بد قسمتی سے 2018 میں لیپ ٹاپ سکیم بند کر دی گئی تھی

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نے ہر دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا، ان کے بہتر مستقبل کے لیے منصوبے شروع کیے۔
جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف نے یوتھ پروگرام کا آغاز کیا۔مسلم لیگ (ن )نے ہر دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے اور گزشتہ دور میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے۔ بد قسمتی سے 2018 میں لیپ ٹاپ سکیم بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
گزشتہ حکومت نے نوجوانوں کو شر پسندی کی طرف راغب کیا اور منفی باتوں کے ذریعے ان کی ذہن سازی کی گئی۔ 9 مئی کو ہونے والے واقعات اسی کا تسلسل ہے ہر محب وطن ان واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔54 ہزار بچوں کو مختلف کھیلوں کا حصہ بنا چکے ہیں۔نیشنل انوویشن پروگرام کے تحت 3 ہزار طلبہ کو انعامات دیئے جائیں گے۔
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- ایک گھنٹہ قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 15 منٹ قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- ایک گھنٹہ قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 2 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 18 منٹ قبل