جی این این سوشل

تجارت

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

ایک ریال اور5 ہلالہ فی گرام کمی دیکھنے میں آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جدہ: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونا 234.74 ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ 22 قیراط کے ایک گرام کی قیمت 215.18 ریال رہی اور 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 206.45 ریال پربند ہوئے تھے جس میں جمعہ کے دن مارکیٹ کھلنے پرایک ریال اور5 ہلالہ فی گرام کمی دیکھنے میں آئی ۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1 ہزار 971.83 ریال رہی جبکہ 22 قیراط کی گنی 2065.72 ریال اور24 قیراط کی گنی کے نرخ 2253.52 ریال رہے۔

 

پاکستان

کسی بھی غیر ملکی کو غیرقانونی طور پر پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائےگا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی بھی غیر ملکی کو غیرقانونی طور پر پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائےگا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپاکونڈلر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف واضح پالیسی اپنائی ہے، پنجاب حکومت وفاق کی گائیڈ لائنز پر عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے15ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، تمام عمل کو شفاف بنایا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

نمائندہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین نے کہا کہ انخلاء اور اس عمل کو ریگولیٹ کرکے دستاویزی شکل دینا اچھا اقدام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحادضروری ہے ، انوارلحق کاکڑ

انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے دنیا کو گلوبل ویلیج بننا ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحادضروری ہے ، انوارلحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحاد بنانے پر زوردیا ہے ۔

وہ آج دبئی میں کاپ 28کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پاکستان پویلین میں '' لیونگ انڈس انیشیٹو'' سے خطاب کررہے تھے ، اسی دوران انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں گلوبل ویلیج بننا ہو گا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ لیونگ انڈس انیشیٹو فلیگ شپ عالمی موسمیاتی تبدیلی کی فنانسنگ 78 ارب ڈالر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا زیادہ تر حصہ دریائے سندھ کے سسٹم کے اندر واقع ہے، اس لئے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کو موافق بنانے کیلئے ہمیں موسمیاتی تبدیلی کیلئے انڈس بین کو موافق بنانا چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ مستقبل میں سیلاب اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستانی کاوشوں میں مرکز ی حیثیت رکھتا ہے ۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ اس سے نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں کا فائدہ ہوگا بلکہ یہ عالمی سطح پر ماحولیاتی حدت کیلئے ایک نمونے کے طورپر بھی کام کرے گا ۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری ونجی شعبے ، شہریوں اور معاشرے کومتحرک کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی

پاکستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ برائے سال 2027-2023 کیلئےدوبارہ منتخب ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی

پاکستان کی عالمی سطح پرکامیابی پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی، پاکستان بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا۔

پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین منتخب ہو گیا۔ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر اکیلا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔پاکستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ برائے سال 2027-2023 کیلئےدوبارہ منتخب ہوگیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے اسلام آباد میں بتایا کہ پاکستان کا عالمی ادارے کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کےلئے دوبارہ منتخب ہونا، دراصل اقوام متحدہ میں اس کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا ثبوت ہے۔

نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا، پاکستان 2027-2023 کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔15نومبر کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔

یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر وکالت اور تعاون کیلئے کردار ادا کرے گا۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت سفارتی تعلقات کو بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ میں اہم پوزیشن کیلئے ہندوستان کو شکست دی۔

58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 ووٹ حاصل کیے،58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں بھارت صرف 18 ووٹ حاصل کر سکا۔یہ بھارت کے لیے ایک بہت بڑی شکست تھی۔پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ کو مضبوط بنانے اور پالیسی سازی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے ،عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll