جی این این سوشل

پاکستان

جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اُن کو ای سی ایل میں ڈالا جا رہاہے،شیخ رشید

9مئی کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں جو بھی ملوث ہےاُسےسخت سزادی جائے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اُن کو ای سی ایل میں ڈالا جا رہاہے،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں سےدرخواست ہےکہ9مئی کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں جو بھی ملوث ہےاُسےسخت سزادی جائے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کس کےکہنےپرپولیس خواب خرگوش سوئی رہی یہ سب سےاہم ترین سوالیہ نشان ہے،اس کی بھی تحقیقات ہو کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہوسکتا لیکن پی ڈی ایم کےچوروں کےساتھ بھی کھڑانہیں ہوسکتا، 13 جماعتوں کےلیڈرنیلامی میں اورعوام پریشانی میں ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کوئی شوگرفیکٹری نہیں ہوتی عوام کےدلوں میں ہوتی ہے۔ آج جو مسلم لیگ ن فصل بورہی ہےکل اُسےکاٹے گی قصورکابریانی جلسہ لال حویلی کاکچھ نہیں بگاڑسکتایوم تکبیرکےایٹمی دھماکوں پرراجہ ظفر الحق گوہرایوب اورخودشیخ رشیدکوکریڈیٹ دیتاہوں باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اُن کو ای سی ایل میں ڈالا جا رہاہے۔ جن سزایافتہ مفرورمجرموں کی جائیدائیں اور اولاد پاکستان سےباہر ہےان کوسفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔ جب اقتدارکےباہرہوتےہیں توپرائیوٹ جہازوں سے بھاگتے ہیں ان کو ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے۔

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری کی  ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے, گزشتہ 48 گھنٹے میں بلاول بھٹو زرداری کی دوسری بار مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کا وفد کے ہمراہ استقبال کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وفد میں خورشید شاہ ، نوید قمر، مرتضیٰ وہاب  اور  جمیل سومرو بھی شامل تھے، جے یو آئی کی طرف سے مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضیٰ، میرعثمان بادینی اور مولانامصباح الدین بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی جس کے بعد وہ  مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نبی اکرمؐ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی، مریم نواز

عشق رسول ﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اور یہ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے، سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نبی اکرمؐ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی، مریم نواز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد مسجد نبوی میں رکھی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ عشق رسول ﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اور یہ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا۔

لاہور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ خاتمُ النّبیّین، رحمۃ للعالمین ہیں، نبی ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب کہا ہے، ان سے محبت کی ہے، آج ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے میں یہاں جمع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا پہلا چارٹر نبی اکرمﷺ نے دیا، عورت کی حقوق کی بہت بات ہوتی ہے تو عورت کو جو حق اسلام نے دیا وہ کسی نے نہیں دیا، جو حقوق اللہ تعالی نے عورت کو دیے وہ کہیں نہیں نظر آتے، نبیﷺ نے حضرت فاطمہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ میرے دل کا ٹکڑا ہے تو بیٹیوں کا جو احترام کا درس ہمیں ان سے ملا ہے کیا وہ ہم اپنی زندگیوں میں اپناتے ہیں؟

مریم نوازنے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر بہت فتوے آرہے ہیں تو ہمارے نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے، اس میں لڑکا لڑکی کی تفریق نہیں ہے، ہمیں ان چیزوں پر عمل کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تاکید کی کہ والدین اپنے بچوں کو حیات طیبہﷺ سے متعلق آگاہی دیں، جو انسان گھر سے سیکھتا ہے وہ اس دنیا اور دوسری دنیا میں بھی کام آتی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1458 روپے بڑھ جانے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے برعکس ملک میں پیر کے روز چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2587 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll