دنیا
آج سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا
پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا

مکہ مکرمہ میں آج سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے درست رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی بتایا ہے کہ ماہرین کے مطابق 28مئی کی دوپہر کو سورج کعبہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے رخ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا
اس روز کعبہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ کعبہ شریف کی طرف ہو جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اور اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
جرم
والدہ کا علاج کرانے آئی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا۔

شکارپور: ایک انتہائی شرمناک واقعہ میں بدھ کے روز شکارپور کے سول اسپتال میں ایک نوجوان خاتون اٹینڈنٹ کو مرد وارڈ اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں متاثرہ کے بیان کے مطابق لڑکی دو دن قبل اپنی بیمار ماں کے ساتھ اسپتال گئی تھی ۔ اور اسے رات کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا، اور اس سے فی الحال مکمل تفتیش جاری ہے۔ سول ا سپتال شکارپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ آنے پر کیس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
کھیل
پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا
سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق تین سال کے کنٹریکٹ کے لیے کامیابی کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے، سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا ہے، معاہدے میں آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی شامل ہے جبکہ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کنٹریکٹس کو اکٹھا کر دیا گیا ہے، اس کا فیصلہ کنٹریکٹ کمیٹی کی تجویز پر کیا گیا ہے۔
PCB announces three-year men's central contracts list
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 27, 2023
Details here ⤵️ https://t.co/CeFfIqCkuL
پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔اے کیٹیگری میں 3 کھلاڑی شامل ہیں جن کے معاوضے میں 202 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بی یٹیگری میں 6 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ کیا گیا ہےجبکہ کیٹیگری سی میں 2 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کیٹیگری ڈی میں 14 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضے میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے کرکٹرز میں اظہر علی، فواد عالم، نعمان علی، عابد علی ، یاسر شاہ، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ،عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں اس کے علاوہ گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ایمرجنگ کیٹگری میں شامل سلمان علی آغا اور محمد حارث کی ترقی ملی ہے جبکہ ایمرجنگ کیٹگری کو ختم کر دیا گیا ہے۔
کیٹیگری اے میں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ کیٹیگری بی میں فخر زمان ، حارث رؤف ، امام الحق ، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے ۔
اسی طرح کیٹیگری سی عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں اور کیٹیگری ڈی میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ ،محمد حارث ، وسیم جونیئر، صائم ایوب، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شاہنواز داھانی، شان مسعود ، اسامہ میر اور زمان خان کو رکھا گیا ہے
علاقائی
سرکاری ملازمین کا لیو انکیشمنٹ اور پینشن میں ترامیم کے خلاف احتجاج
احتجاجی مظاہرین نے ریلی طارق آباد پریس کلب کے سامنے حکومت مخالف نعرے بازی کے ساتھ ختم کر دی

طارق آباد : سرکا ری ملازمین نے لیو انکیش منٹ اور پینشن میں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا ، طارق آباد میں سرکاری ملازمین نے احتجاج کے دوران نگران حکومت کے خلاف نرؤعرے بازی کی ، ملازمین کا کہنا تھا کہ نگران حکومت سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کر نے کےلیے اقامات کررہی ہے جس سے اساتذہ کے مالی حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائےگا ۔
سرکاری ملازمین نے نگران حکومت کے خلاف نعرے لگائے#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/CBYaGHCoja
— GNN (@gnnhdofficial) September 27, 2023
احتجاجی مظاہرین نے ریلی طارق آباد پریس کلب کے سامنے حکومت مخالف نعرے بازی کے ساتھ ختم کر دی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نگران حکومت ہماری لیو انکیشمنٹ اور پینشن کےخلاف ترامیم کررہی ہے جس سے ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ، اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکولوں کو کسی صو رت بھی پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے ۔
-
تجارت 2 دن پہلے
کریک ڈاؤن کےباوجود سونے کے نرخوں میں کمی نہ ہوسکی
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
علاقائی 19 گھنٹے پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تفریح 20 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر اڈیالہ جیل کیلیے روانہ
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
تفریح ایک دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا