سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے ختم کرنے کے لئے تین افراد کو انگیج کرلیاگیا ہے۔

ٹویٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 20 دن سے میری بہنوں، بھتیجوں، بھائیو ں کے گھروں پر پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے، والدہ کے گھر کو بھی توڑ پھوڑ دیا ہے۔
ملک میں نہیں تھا اس کے باوجود 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی کیونکہ پاک فوج کو عظیم اور ملک کا محافظ سمجھتا ہوں۔
انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغا م میں مزید کہاکہ میں بزدل نہیں ہوں، دوستی و دشمنی قبر کی دیوار تک نبھاؤں گا۔
3 آدمیوں کو مجھے ختم کرنے کے لیے انگیج کیا گیا ہے، بتانا چاہتا ہوں دفاع کا حق رکھتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ حقیقی حکومت کے ذمہ داران کو لکھ دیا ہے۔ زیادتی کی حد ہوتی ہے، پی ڈی ایم انتقام کو اس سطح پر لے جارہی ہے کہ جو فصل وہ بو رہے ہیں وہ خود انہیں بھی کاٹنی ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 20 دن سے صرف ٹویٹ کر رہا ہوں۔ ٹویٹر سے اگر خوفزدہ ہیں تو جب تک گرفتار نہیں ہوتا ٹویٹ جاری رہیں گے۔
قوم کو بتانا چاہتا ہوں جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں وہ کمزور ہوسکتے ان کے کیسز ہوسکتے ہیں وہ دباؤ برداشت نہیں کرسکتے ہوں گے۔
جب تک عمران خان یہ لڑائی لڑرہا ہے اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں سچ کا حق کا جھنڈا بلند رکھوں گا بے شک میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 28, 2023
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 19 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل





