جی این این سوشل

پاکستان

رانا ثنا اللہ ان خوفناک کہانیوں کو چھپانے کی کوشش کررہا جو عنقریب منظرِ عام پر آنے والی ہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کی گزشتہ رات کی پریس کانفرنس کو جرائم چھپانے کی کوشش قرار دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رانا ثنا اللہ ان خوفناک کہانیوں کو چھپانے کی کوشش کررہا جو عنقریب منظرِ عام پر آنے والی ہیں: عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ’’ اگر کوئی شک تھا بھی کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ  بدسلوکی کی جارہی ہے۔

اس سند یافتہ مجرم کی اس پریس کانفرنس کے بعد سارے شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہئیں، یہ شخص یقینی طور پر ان خوفناک کہانیوں کو (ایک سازش کے جواز میں) چھپانے اور قبل از وقت ان کا پردہ چاک کرنے کی آڑ میں ذمہ داری سے فرار کی کوششیں کررہا ہے. جو عنقریب منظرِ عام پر آنے والی ہیں۔

عفت مآب اور نہایت واجب الاحترام خواتین کو آج سے پہلے ریاست نے کبھی اس طرز کی بدسلوکی اور ہراسگی کا نشانہ نہیں بنایا جیسے پرامن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کے استعمال کی پاداش میں انہیں اس فسطائی حکومت کیجانب سے بنایا جا رہا ہے

پاکستان

سنگجانی مقدمہ : زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سنگجانی مقدمے میں درخواست ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرتاج گل کی سنگجانی مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت زرتاج گل اپنے وکلا سردار مصروف، انصر کیانی اور آمنہ علی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

اس دوران وکیل صفائی سردار مصروف خان نے  دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ تھانہ سنگجانی کے درج مقدمے میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر کی جانب سے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا گیا اور استدعا کی کہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں کے ساتھ ہی اس ضمانت کو بھی سنا جائے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی درخواست ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے  کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد  میں سنگجانی کے مقام پرپاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں نے جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر کی تھی  جس پرحکومت کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات درج کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر سیف کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید

بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر سیف کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، تاہم مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اس کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی جبکہ شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور ان  کے ساتھ  سیاسی معاملات دیکھیں گی، آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، تحریک انصاف کی سینئر قیادت آج شام تک پشاور اجلاس کے لیے پہنچے گی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کل بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

 مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے، حلف برداری تقریب کل صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کل بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد : جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کل بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
 نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہو گی،جسٹس یحیی آفریدی کی تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرست مانگ لی ،تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
 مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے، حلف برداری تقریب کل صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll