Advertisement
پاکستان

9 مئی کے واقعے کو 13 پارٹیوں کا ٹولہ اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے،شیخ رشید

ایک مہینے سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 30 2023، 5:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 مئی کے واقعے کو 13 پارٹیوں کا ٹولہ اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، لیکن 13 پارٹیوں کا ٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات نیب کا نوٹس موصول ہوا ہے جس کا آج تحریری جواب دے رہا ہوں، جبکہ میں یہ بتاچکا ہوں القادر ٹرسٹ ایجنڈے کے وقت میں موجود نہیں تھا، کیونکہ شہزاد اکبر سے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ کل ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے، جس سے مائنس عمران خان اور پلس نواز شریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔ میرے سمیت ساری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، لیکن 13 پارٹیوں کا ٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے، ایک مہینے سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور ہمارے گندے کپڑے میڈیا پر دھوئے جا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ چند لوگوں کیلئے قانون سازی نہیں ہو سکتی، دیکھیں یکم جون کو سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے، نوازشریف بھی آ جائے تاکہ روز روز کی چک چک ختم ہو، نوازشریف کی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ جب ڈالر 312روپے کا ہوگا اور 18 لاکھ آٹے کے تھیلے رمضان میں غائب ہوں گے تو لوگوں کو سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، 7 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہیں جو اپنا فیصلہ خود کرنے کا شعور رکھتے ہیں، جنہیں بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

Advertisement
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 5 گھنٹے قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 4 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 17 منٹ قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement