نئی دہلی: گزشتہ سال مارچ میں پاکستان پر برہموس میزائل کے حادثاتی طور پر فائر ہونے سے بھارت کو 24 کروڑ ( 82 کروڑ پاکستانی روپے) کا نقصان ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سرکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی جانب سے ملازمت سے برطرفی کی درخواست کے خلاف جواب جمع کرایا جس میں ونگ کمانڈر سمیت تین بھارتی فضائیہ (IAF) افسران کی برطرفی کا جواز پیش کیا گیا۔
حکومت نے کہا کہ ان افسران کی سنگین غفلت کی وجہ سے حکومت کو 24 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اس غلطی کی وجہ سے ریاست کی سلامتی پر وسیع پیمانے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں معاملے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کی سروس کو ختم کرنے کا ایک شعوری اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ میں ایسا فیصلہ 23 سال بعد کیا گیا ہے کیونکہ کیس کے حقائق اور حالات ایسی سخت کارروائی کا تقاضہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم کی ترک صدررجب طیب سے ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

پی ڈی ایم اےکی خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع
- 4 گھنٹے قبل

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیر آباد: بروقت طبی امداد نہ ملنے پر سیلاب میں پھنسی خاتون کے 3 نومولود جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

شدید سیلابی ریلے کے باعث ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا،ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
- 2 گھنٹے قبل

مصر: مسافر ٹرین کو خوفناک حادثہ ،3 افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی
- 3 گھنٹے قبل

بھارت آبی جارحیت سےباز نہ آیا،بغیر اطلاع کے 3 جگہوں سے پانی چھوڑدیا، صورتحال مزیدخراب ہونے کا خدشہ
- ایک گھنٹہ قبل

عارف والا میں باراتیوں کی کشتی سیلابی ریلے میں پھنس گئی
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی بمباری سے القسام بریگیڈ کے سربراہ ابو عبیدہ شہید،حماس اور اہلخانہ کی تصدیق
- 42 منٹ قبل

لاہور: دو روزہ کلر اینڈ کیم نمائش کامیابی سے اختتام پذیر،ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

کراچی:سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج اور القاعدہ کے 5 دہشتگرد گرفتار
- 2 گھنٹے قبل