پاکستان
اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی معاشرتی مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے،رانا تنویر حسین
مسلم امہ اتحاد کے ساتھ اسلامو فوبیا پر کام کر رہی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی معاشرتی مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے، مسلم امہ اتحاد کے ساتھ اسلامو فوبیا پر کام کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام افواج پاکستان کے افسران کیلئے ترتیب کردہ اسلامی تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب کی اصل روح کو سمجھنے کیلئے مختلف اداروں میں پیشہ ور افراد کیلئے تیار کیے گئے ایسے کورسز کا انعقاد ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام پورے ملک میں ہونے چاہئیں تاکہ ہم اسلام کے پیغام کو حقیقی روح کے ساتھ پھیلا سکیں۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ معاشرے میں امن پھیلانے کے لیے اس طرح کی تربیت اور پروگرام وقت کی اشد ضرورت ہیں کیونکہ چند عناصر معاشرے میں نفرت اور تشدد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تجارت
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے 2033 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی, اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 243 روپے ہوگئی۔
ا سکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
کھیل
پی سی بی نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا
کرکٹر کو میچ کے دوران بلے پر فلسطینی پرچم لگاکر کھیلنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا، کرکٹر کو میچ کے دوران بلے پر فلسطینی پرچم لگاکر کھیلنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
پی سی بی نے معاملے کا جامع جائزہ لینے کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا، اعظم خان نے پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل2 (4) کی خلاف ورزی کی اور امپائر کی ہدایت کے باوجود ضابطہ اخلاق کی تعمیل نہیں کی۔ پی سی بی نے ایک مختصر پریس ریلیز میں کہا، میچ آفیشلز کی جانب سے اعظم خان کے 50 فیصد جرمانے کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے جائزہ لیا اور اسے معاف کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو ایسی کسی بھی چیز کو پہننے اور ڈسپلے کرنے یا اپنے آلات کے ذریعے ذاتی پیغامات پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ اس کے لیے کھلاڑی یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز اینڈ ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری درکار ہوتی ہے۔ اسی دن شائقین پی سی بی کو اس کی پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں خاص طور پر جب بات فلسطین کے ساتھ کھڑے کھلاڑیوں کی ہو۔
پاکستان
مشرف کے مارشل لاء کو قانونی کہنے والے ججز کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے،جسٹس اطہر من اللہ
چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل آ کر بتائیں کہ آئین توڑنے والے ججز کی تصویریں سپریم کو رٹ میں کیوں لگائی گئیں ہیں

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پرویز مشرف کیس میں اہم ایمارکس دیے۔
کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا ، کہا کہ ملک پاکستان کو اگر ایک قوم بناناہےتو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں میڈیا بھی کی بھی شراکت داری ہے میڈیا کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔
کہا کہ وکیل آ کر بتائیں کہ آئین توڑنے والے ججز کی تصویریں سپریم کو رٹ میں کیوں لگائی گئیں ہیں ۔
چیف جسٹس کے تہلکہ خیز انکشافات!!#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/z5XAD6vzQS
— GNN (@gnnhdofficial) November 28, 2023
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ مشرف کے مارشل لاء کو قانونی کہنے والے ججز کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے ، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ 3 نومبر کو ججز پر حملہ کرنے والوں کا بھی حساب ہو تو پھر فئیر ٹرائل ہو گا ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ایل ایم ون منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت کےاخراجات میں کمی آئی گی ،ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن
-
علاقائی 2 دن پہلے
شیخوپورہ سے اسلام آباد آئی بس حادثے کا شکار ،طالبہ جاں بحق
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
تجارت ایک دن پہلے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
سی ایس ایس افسر بلال پاشا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
دنیا ایک دن پہلے
غزہ میں گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی دو کلومیٹر طویل قطاریں
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے