دنیا
یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے ، سربراہ آئی اے ای اے
ہم خوش قسمت ہیں کہ ابھی تک کوئی جوہری حادثہ نہیں ہوا، جنرل رافیل ماریانو گروسی

اقوام متحدہ: جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی صورتحال انتہائی نازک اور خطرناک ہو چکی ہے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جانا چاہیے۔
روسی اخبار کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آس پاس روسی اور یوکرینی افواج کی سرگرمیاں مستقبل قریب میں بہت زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ابھی تک کوئی جوہری حادثہ نہیں ہوا لیکن موجودہ صورتحال جاری رہی تو کسی دن ہماری خوش قسمتی ختم ہو جائے گی لہٰذا ہم سب کو اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ اس اندیشے کو کم سے کم کیا جا سکے۔
رافیل گروسی نے اس بات پر زور دیا کہ زاپوریزیا جوہر ی بجلی گھر کی طرف سے یا اس کے خلاف کسی بھی قسم کا حملہ نہیں ہونا چاہئے،خاص طور پر ری ایکٹرز، ایندھن کے خرچ شدہ ذخیرہ اور اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنایا جا نا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری بجلی گھر کو ٹینکوں اور آرٹلری سسٹمز جیسے بھاری ہتھیاروں کے ذخیرہ یا اڈے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔
دنیا
سعودی عرب اور چین کے مابین سیاحتی معاہدے پر دستخط
معاہدے کے تحت سالانہ 30لاکھ چینی سیاح سعودی عرب آئیں گے

چین نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کواہم ترین سیاحتی مقام کا درجہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میڈیا کو بتایا کہ چین میں سعودی سفیر، سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او اور چین کے نائب وزیر سیاحت کی موجود گی میں دونوں ملکوں کے نمائندوں نے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں
معاہدے کے تحت سالانہ 30لاکھ چینی سیاح سعودی عرب آئیں گے۔ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے شعبے میں مواقع کھلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران دونوں دوست ملک سیاحت کے فروغ کے لیے جو کوششیں کررہے تھے وہ معاہدے کی صورت میں سامنے آئی ہیں۔احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ معاہدہ یہ پیغام دے رہا ہے کہ سیاحت، کاروبار، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہیں۔
چین کے نائب وزیر سیاحت و ثقافت کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی عشروں سے جاری تعلقات کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اہم اقدام ہے ،اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان افہام و تفہیم، باہمی احترام اور ایک دوسرے کی قدرو منزلت بڑھے گی۔
سعودی سیاحتی محکمے کے چیئرمین فہد حمید الدین نے کہا کہ سعودی محکمہ سیاحت چین میں 4سیاحتی نمائشوں کا انعقاد کرے گا
پاکستان
خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف
خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا ہے،جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی خواتین نے ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔ خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے اور عوام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔شرکاء نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
تجارت
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔
فیول کی لاگت صارفین سے وصول کرنی ہے، اگر اجلاس میں منظوری ہو جاتی ہے تو صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ایک ماہ میں پڑے گا۔ اگلے مہینے کے بل میں ایک روپے 82 پیسے کے ساتھ آئیں گے۔
ایل این جی سے 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ پر بجلی درآمد کی گئی۔ لائن لاسز کی نظر 24 پیسے فی یونٹ بجلی ہوئی
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ربڑ کی معمول کی صفائی کی وجہ سے مین رن وے 25 تا 30 ستمبر مخصوص اوقات میں دستیاب نہیں ہوگا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس
-
تفریح 10 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع