جی این این سوشل

پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

چیف جسٹس پاکستان نےجسٹس مظاہرنقوی کیخلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک ممبر کو بھجوادیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر  کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات میں پیش رفت ہوگئی۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کےخلاف شکایات پرکارروائی کا آغاز کردیا۔چیف جسٹس پاکستان نےجسٹس مظاہرنقوی کیخلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک ممبر کو بھجوادیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد احمد علی شیخ، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے پاس بطور چیئرمین جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا اختیار ہے ۔ چیف جسٹس اجلاس بلانے سے قبل شکایت کے جائزے کے لیے معاملہ کونسل کے سینئر ممبر کو بھجواتے ہیں

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دورہ آذربائیجان، منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس نامزد

جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا  دورہ  آذربائیجان،  منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس نامزد

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل آٹھ روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک غیر ملکی دورے پر ملک سے باہر ہوں گے۔ اس دوران جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس سلسلے میں جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس دوران وہ اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ ہیوسٹن میں شدید طوفان، 4 افراد ہلاک

ہیوسٹن اور اس کے مضافات میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ہیوسٹن میں شدید طوفان، 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز شدید طوفان کے باعث تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ امریکی الیکٹرک اور قدرتی گیس کی کمپنی سینٹر پوائنٹ کے مطابق طوفان کے باعث تقریباً 9 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔

ہیوسٹن اور اس کے مضافات میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔

ٹیکساس کے سب سے بڑے سکول ڈسٹرکٹ ہیوسٹن آئی ایس ڈی نے طوفان سے ہونے والے نقصان اور بجلی کی بندش کے باعث جمعہ کو تمام کلاسیں منسوخ کر دیں ہیں ۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لوگوں کی ا موات کیسے ہوئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شادی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی کزن کو قتل کر دیا

شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے تعیش میں آکر فائرنگ کر دی، مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شادی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی کزن کو قتل کر دیا

اسلام پورہ میں شادی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی ماموں زاد بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے عمر فاروق روڈ پر شادی کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران دلہا فیصل کے ماموں زاد عارف نے شراب نوشی کررکھی تھی، جس پر دلہے کی بہن نے عارف کو شراب نوشی سے منع کیا۔

دلہے کی بہن کی جانب سے شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم عارف نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں، جیسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کا نکاح ہو چکا تھا اور چند روز بعد اس کی رخصتی تھی۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں جمع کروا کر قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll