جی این این سوشل

پاکستان

25 کروڑ عوام کو زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا،ہم اپوزیشن کریں گے: فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری نے کہا ہےکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بھرپور اپوزیشن کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

25 کروڑ عوام کو زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا،ہم اپوزیشن کریں گے: فواد چودھری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت موجودہ معاشی حالات کی براہ راست ذمہ دار ہے۔انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، گرفتار کارکنان  جو ان  واقعات میں ملوث نہیں تھے اور بے گناہ ہیں انہیں باہر نکالنا ہمارا فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی صورت بھی پاکستان کی آنے والی نسلوں کو بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

فواد چودھری نے بتایا کہ ہماری تحریک انصاف کی تمام سابقہ لیڈر شپ  اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر اور دیگر رہنماوں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل کے حل کی طرف جانا ہے اور ہم جائیں گے ہمارا ماننا ہے پاکستان کو مستقل سد باب کرنا ہو گا۔

مزید کہا کہ ہم سب کی مجموعی طور پر یہ ذمہ داری ہے نو مئی کے واقعات نہ ہوتے، دیکھتے ہیں آگے کیسا بڑھنا ہو گا۔

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھیپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 95 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔

اوگرا 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرے گا اور آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کرے گا۔ وزارت خزانہ 15 اکتوبرکو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔  عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی چیئرمین سے ملاقات سے مشروط

ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج ہو گا، کور کمیٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی چیئرمین سے ملاقات سے مشروط

پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج منسوخ کرنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کردیا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طویل مشاورت کے بعد ختم ہو گیا، اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران اجلاس پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔

کور کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت بارے پریشانی لاحق ہے۔

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے،ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی بانی سے ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا، ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی ، وزیر اعظم کا اجلاس کے انتظامات پر اظہار اطمینان

شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی ، وزیر اعظم کا  اجلاس کے انتظامات پر اظہار اطمینان

پااکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار، وزیر اعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شرکاء کی آمدورفت کے دوران شہریوں کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔

ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ ایس سی او میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے، منگولیا کے وزیراعظم اور چیئرمین کابینہ، ترکمانستان کے وزیر خارجہ بھی شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سائیڈ لائنز پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں معیشت، تجارت اور ماحولیات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔1100 سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی جانے والے افراد متبادل راستے جیسے ٹیکسلا، چکری انٹرچینج، اور موٹر وے استعمال کریں۔

 
لاہور سے اسلام آباد جانے والے افراد چک بیلی روڈ اور چکری انٹرچینج کے راستے سفر کریں۔ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اجلاس کے دوران اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں۔ ریڈ زون میں کسی بھی قسم کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بھی ان ایام میں بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll