پاکستان

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک نکولس کی ملاقات

سر پیٹرک نکولس کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 31st 2023, 7:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک نکولس کی ملاقات

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک نکولس نے ملاقات کی، یادگار شہدا پرحاضری،پھول  بھی چڑھائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک نکولس کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےبرطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک نکولس  نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ جنرل سر پیٹرک نکولس کاکہنا تھا کہ علاقے میں امن اور استحکام کے لیے بھی پاک فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔