جی این این سوشل

تجارت

مصالحہ جات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد اضافہ

برآمدات سے ملک کو306.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، پاکستان ادارہ برائے شماریات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مصالحہ جات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مصالحہ جات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات اوراسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو306.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات کاحجم 264.24 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپریل میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو36.16 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومارچ میں 42.24 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 33.68 ملین ڈالرتھا، گزشتہ مالی سال کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو326.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا

علاقائی

جامعہ پنجاب میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے واک کااہتمام

واک کا اہتمام ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنزاینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب نے کیا،فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات  کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھارت مخالف نعرے لگائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامعہ پنجاب میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے واک کااہتمام

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسب سے  کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے اور ظلم و بربریت کے خلاف خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز  اینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب نے کیا،تقریب  میں  فیکلٹی   ممبران سمیت کثیر تعداد میں طلباو طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر یکجہتی کشمیر واک کا بھی  اہتمام  کیا  گیا جس میں طلبا و طالبات نے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے، طلبا و طالبات نے خصوصی پوسٹرز آویزاں کیے، کالے کپڑے زیب تن کیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تقریب سے چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈوائزنگ و ہیومن رائٹس چیئر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، ڈاکٹر فائزہ عابد، کیوریٹر پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ سوسائٹی جامعہ پنجاب احسن کامرے، شاعر ناصر بشیر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر عمیر ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر حفصہ جاوید خوابہ، ڈاکٹر سعدیہ منیر سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے آخر  میں کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس قرارداد پر تمام پارٹیز کے اراکین دستخط موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ستائیس اکتوبر 1948 میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے متفقہ قراردادقومی اسمبلی میں پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس قرارداد پر تمام پارٹیز کے اراکین دستخط موجود ہیں، یہ قرارداد کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ قرارداد جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کو مسترد کرتا ہے، یہ ایوان بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ ایوان بھارت سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، بھارت اقوام متحدہ کے قراردادوں پر مخلصانہ عمل درآمد کرے۔

امیر مقام نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا اس دن سے کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی آئی خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کا حملہ، 10 جوان شہید

دہشتگردوں نے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی  خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کا حملہ، 10 جوان شہید

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمٰن، سپاہی اخونزادہ اور سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا۔ زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ایف سی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایف سی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کے لئے پر عزم ہے،شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی کے علاقے ملاخیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll