Advertisement
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی گرفتار

چوہدری پرویز الہی کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 1 2023، 11:05 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیِ کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔چوہدری پرویز الہی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر انہیں گرفتار کیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور چوہدری پرویز الہی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔چوہدری پرویز الہی کو انٹی کرپشن پولیس نے ظہور پیلس سے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کرپشن کے مقدمے میں عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی تاہم گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست مسترد کر دی تھی کیونکہ ضمانت کے لیے ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔ 

پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے کئی بار چھاپے مارے تھے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی

Advertisement
Advertisement