پاکستان
وزیراعظم کل ترک صدرکی حلف برداری تقریب میں شرکت کرینگے
گزشتہ ہفتے مسلسل تیسری مدت کیلئے صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کل انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم یہ دورہ صدر اردوان کی دعوت پر کر رہے ہیں جو گزشتہ ہفتے مسلسل تیسری مدت کیلئے صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے صدر اردوان کو مبارکباد پیش کریں گے۔
وہ ترک صدر کو اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔
تجارت
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔
فیول کی لاگت صارفین سے وصول کرنی ہے، اگر اجلاس میں منظوری ہو جاتی ہے تو صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ایک ماہ میں پڑے گا۔ اگلے مہینے کے بل میں ایک روپے 82 پیسے کے ساتھ آئیں گے۔
ایل این جی سے 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ پر بجلی درآمد کی گئی۔ لائن لاسز کی نظر 24 پیسے فی یونٹ بجلی ہوئی
تجارت
ملک میں خام تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر استحکام رہا،اعداد وشمار
پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3208 ایم ایم سی ایف ڈی تھی

اسلام آباد: ملک میں خام تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر استحکام رہا ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72ہزار 346 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں یکساں ہے۔
پیوستہ ہفتے میں بھی ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72355 بیرل ریکاڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2966 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 7.5 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3208 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 35050 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 702 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 11667 بیرل جبکہ گیس 538 ایم ایم سی ایف ڈی ، پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 5071 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 64 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1099 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 798 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
تجارت
پاکستان کوجاری مالی سال میں 3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے،اقتصادی امورڈویژن

پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔
اقتصادی امورڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دوطرفہ،کثیرالجہتی شراکت داروں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، ٹائم ڈیپازٹس اورنیاپاکستان سرٹیفیکٹس کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے.
جولائی میں قرضوں اورگرانٹس کی صورت میں پاکستان کو2.890 ارب ڈالر اوراگست میں 316.14 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں پاکستان کو کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے مجموعی طورپرگرانٹ اورقرضوں کی مد میں 335.87 ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی،جولائی میں قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں پاکستان کو193.16 ملین ڈالر اوراگست میں 142.71 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔
دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کو مجموعی طورپر221.36 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی. جولائی میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں پاکستان کو114.05 ملین ڈالر اوراگست میں 107.31 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔
ٹایم ڈیپازٹس کی مدمیں جولائی میں پاکستان کودوارب ڈالرکاقرضہ موصول ہوا جبکہ نیاپاکستان سرٹیفیکٹس میں سرمایہ کاری کی مدمیں جولائی میں 74.70 ملین ڈالر اوراگست میں 66.12 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر اڈیالہ جیل کیلیے روانہ
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس