جی این این سوشل

تجارت

وزیراعظم نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے دی

پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار سے درآمدی بل میں کمی آئے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔

وہ اسلام آباد میں ٹویوٹا ایشیاء کے صدر Yoshiki - Konishi اور انڈس لائرز کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی سے گفتگو کر رہے تھے، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز دس کروڑ ڈالر کی ابتدائی لاگت سے ہائبرڈز گاڑیاں بنانے کیلئے پاکستان میںیونٹ قائم کیا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان میں ہائبیرڈ گاڑیوں کی تیاری کیلئے ٹیوٹا کے منصوبے کا خیر مقدم کیا، وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار سے درآمدی بل میں کمی آئے گی اور ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کیلئے صنعتوں کو تمام دستیاب وسائل فراہم کر رہی ہے۔

وزیاعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں سال جولائی سے ٹویوٹا انڈس موٹرز گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی برآمد شروع کرے گا یہ برآمدات پاکستان کو عالمی سپلائی چین کا حصہ بنائیںگی۔
 

تجارت

حکومت کا مرغیوں کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کے لیے بھیج دی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا مرغیوں کی برآمد پر  پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا مرغیوں کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، سمری منظوری کےلئے بھیج دی گئی۔

وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق چوزوں کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے فی کلو تک کمی ہو سکتی ہے۔ ایک شے برآمد کی جاتی ہے، اگر وہ فاضل ہے، تو یہاں یہ پہلے ہی کم ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا  میں پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فروخت کرنے کا بل منظور

پولینڈ اور ہالینڈ کے ہاتھ جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائلوں کی فروخت کا بِل منظور ہو گیا ہے: امریکہ وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا  میں پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فروخت کرنے کا بل منظور

امریکانے، پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل (AARGM-ER) کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ  کے مطابق امریکی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ اور ہالینڈ کے لئے جدید کروز میزائلوں کی فروخت کا بِل منظور ہو گیا ہے۔ یہ میزائل اینٹی ریڈی ایشن ہیں اور ان کی مسافت بھی سابقہ ورژن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق پولینڈ نے 1,2  بلین ڈالر مالیت کے 360 اینٹی ریڈار میزائلوں اور میزائل پروگرام کا اور ہالینڈ نے 700 ملین مالیت کے 265 میزائلوں کا مطالبہ کیا ہے۔دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لئے یورپی ممالک جو میزائل خریدنا چاہتے ہیں وہ جنگی شرائط میں استعمال شدہ AGM-88 HARM اینٹی ریڈار میزائلوں کی ترقی یافتہ شکل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیمِ نو کی اصولی منظوری

وزیراعظم نے کم آمدنی والے صارفین کو کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے فراہم کرنے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیمِ نو کی اصولی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام نیشنل ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیم نو کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم کرد ی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے کم آمدنی والے صارفین کی سہولت کیلئے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے فراہم کرنےکیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت بجلی شعبے کی اصلاحات کے جائزے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کا تیسرا اور حتمی دور منعقد ہوا۔

وزیراعظم آفس میں بجلی کے شعبے کی اصلاحات کا نفاذ یقینی بنانے کیلئے سیل قائم کر دیا گیا جو پورے عمل کی کڑی نگرانی کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو کم نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کیلئے بھی ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے، ہر ماہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس کی خود صدارت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، حکومتی محکموں میں مؤثر سزا اور جزا کے نظام کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں۔اجلاس کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مسائل اور اس کی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی صورتحال، نقصانات اور ان کی نجکاری و آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس کو ٹیرف ریشنالائیزیشن، صنعتوں و گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو مختلف تجاویز میں گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے علاوہ دیگر استعمال کیلئے گیس کی بجائے بجلی استعمال کرنے کے حوالے سے مختلف لائحہ عمل پیش کئے گئے۔ وزیراعظم نے بریفنگ کی تعریف کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ منظور شدہ اصلاحات کا نفاذ معینہ مدت میں یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، عبدالعلیم خان، سابق وزیرِ بجلی محمد علی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، ارکان قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، انجینئر قمر الاسلام، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نیپرا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll