پاکستان

جو صاحب کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے نکلے تھے، وہ کہاں ہیں،اسد عمر

بے گناہ لوگوں کو بند رکھنے پر محنت کرنے کی بجائے حکومت اپنا وقت عوام کو تکلیف سے نکالنے میں لگائے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 2 2023، 12:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جو صاحب کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے نکلے تھے، وہ کہاں ہیں،اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو بند رکھنے پر محنت کرنے کی بجائے حکومت اپنا وقت عوام کو تکلیف سے نکالنے میں لگائے۔

اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ مئی میں افراط زر 75 سال کی بلند ترین سطح پرپہچ گئی ہے۔ پورے ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح اب پاکستان کی ہے۔ شری لنکا کو بھی ہم نے مہنگائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد اور بھارت میں صرف 4.7 فیصد ہے ۔ وہ جو صاحب کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے نکلے تھے، وہ کہاں ہیں؟

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء ٹیم کی انتھک محنت سے ہزاروں ورکرز کی رہائی ممکن ہوئی ہے لیکن ابھی بھی بڑی تعداد میں بے گناہ لوگ زیر حراست ہیں۔ ان بے گناہ لوگوں کو بند رکھنے پر محنت کرنے کے بجائے حکومت کو اپنا وقت عوام کو سخت ترین معاشی تکلیف سے نکالنے پر لگانا چاہیے