چور حکومت کے سارے کیسز ختم کرانے تک آئین و قانون کوڈیپ فریزر میں ڈال دیں، شیخ رشید
اللہ اور عدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئین و قانون کو اس وقت تک ڈیپ فریزر میں لگا دیں جب تک چور حکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اور مفرور بھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے
خوردنی ایشیا50فیصد مہنگی حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورےپرہےمسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہےدھوکہ دہی پے مبنی بجٹ پیش کیاجائےگاکفن دفن کومفت قراردیاجائے7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہےگرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گااللہ اورعدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سےنکال سکتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 2, 2023
سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ بہتر ہے کہ آئین و قانون کو اس وقت تک ڈیپ فریزر میں لگا دیں جب تک چور حکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اور مفرور بھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے، پی ڈی ایم کو رسوائی اور بدنامی کا اندازہ نہیں، نون لیگ اور پیپلزپارٹی جلد آمنے سامنے ہوں گی اور پی پی پی اس سے فائدہ اٹھائے گی۔
بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانےوالےآنےوالےالیکشن کوسلیکشن میں بدل دیں گےپاکستان میں آنےوالےالیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم اورکوئی مالیاتی مددنہیں کرےگابہترہےکہ آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں جب تک چورحکومت اپنےسارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اورمفروربھگوڑےمجرم مسلط نہیں ہوجاتے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 2, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لئے سب جیل قرار دے دیا جائے تاکہ صحافیوں کے لئے آسانی ہو، پاکستان میں آنے والے الیکشن کو دنیا میں کوئی تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی کوئی پاکستان کی مالیاتی مدد کرے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 7 کیسوں کی سماعت شروع ہو گئی ہے، گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گا، اللہ اور عدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتی ہے
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 4 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 4 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 17 منٹ قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 4 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل