جی این این سوشل

تفریح

پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق

سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستانی ثقافت، تہذیب و تمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستان کی خوبصورت ثقافت اور تہذیب و تمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں، غیر ملکی فلم سازوں کو پاکستان میں عکس بندی اور فلم سازی کے شعبہ میں خصوصی رعایتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے، پاکستانی طالب علموں کو فلم، آرٹ اینڈ کلچر میں فنی تربیت کی فراہمی کیلئے جرمن اداروں کے تعاون کے خواہاں ہیں۔

یہ بات انہوں نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرناس سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بیبلسبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیلی ویژن اینڈ فلم میونک کے ساتھ اشتراک عمل کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے جرمن سفیر کو فلم اینڈ کلچر پالیسی اور اس کے تحت دی گئی مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کی نجی سرکاری درس گاہوں میں تعاون سے فلم، آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ مل سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے جرمن این جی اوز جی آئی زیڈ اور ہانس سیڈل فائونڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے 18 کروڑ 40 لاکھ یورو کی امداد پر جرمنی کا شکریہ ادا کیا۔

 

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیوکیسل میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

ای پی ایل میں 30 مارچ کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں بورن مائوتھ اور ایورٹن کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ چیلسی اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ نوٹنگھم فاریسٹ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں فلہم اور شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیمیں برامل لین، شیفیلڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے جن میں سے 43 افراد نے اپنی رقوم واپس لے لی تھیں۔

اب باقی 405 افراد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی بائیو میٹرک کرائیں اور اپنے پاسپورٹ اپنے اپنے متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جرمنی میں موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک،35زخمی

ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی میں موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک،35زخمی

برلن: جرمنی کے شہر لیپزگ کے قریب موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور تقریباً 35 زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بس جرمن دارالحکومت برلن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ جا رہی تھی اور اس دوران بس الٹنے سے 35مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 6کی حالت تشویش ناک ہے۔

جرمن آپریٹر فلکس بس نے بتایا کہ بس میں 52 مسافر اور2 ڈرائیور تھے۔فلکس بس نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی کے وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ،ہم اس سلسلے مقامی حکام اور سائٹ پر موجود ہنگامی خدمات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ حادثے میں دونوں ڈرائیور محفوظ رہے۔

جرمن حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور موٹر وے کو دونوں جانب سے بند کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll