پاکستان
وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر 5 سے 13 جون کو ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے دورے کریں گی
وزیر مملکت وہاں کے قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر5 سے13 جون 2023 تک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے سرکاری دورے کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر ترقی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی میں سیاسی مشغولیت اور تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے وزارتی سطح پرملاقاتیں کریں گی۔
دورے کے دوران وزیر مملکت وہاں کے قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ بیلجئم میں اپنے دورے کے دوران حنا ربانی کھر یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور یورپی کمیشن کے سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
کھیل
بھارت سے صحافیوں اور شائقین کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
یاد رہے کہ بھارت نے سیکیورٹی ایشوز کو بنیا د بنا کر پاکستانی اسکواڈ کو بھی ویزے دینے میں خاصی تاخیر کی تھی جس کے باعث پاکستانی ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھ

اسلا م آباد : پاکستانی شائقین اور صحافیوں بھارت جا کر ورلڈ کپ 2023 کے میچز دیکھنے کے منتظر ہیں تاہم ابھی تک بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہیں کیے گئے۔
یاد رہے کہ بھارت نے سیکیورٹی ایشوز کو بنیا د بنا کر پاکستانی اسکواڈ کو بھی ویزے دینے میں خاصی تاخیر کی تھی جس کے باعث پاکستانی ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس معاملے پر آئی سی سی کو خظ لکھ دیا ہے جس میں بھارت کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/CFjUim6Pha
— GNN (@gnnhdofficial) September 30, 2023
خط میں کہا گیا ہےکہ تین سال سے اسی ایشو کے حوالے سے بار بار کہا گیا، پاکستان کے تحفظات پر کسی قسم کا دھیان نہیں دیا گیا، آج صورت حال یہ ہےکہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو بھی ویزے جاری نہیں کیےجا رہے ۔
کھیل
19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا
پاکستان نے ہفتے کے روز چین کے شہر ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں سلور ایوارڈ جیت لیا۔

اسلام آباد: پاکستان نے ہفتے کے روز چین کے شہر ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں سلور ایوارڈ جیت لیا۔ پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میں جیت نہ سکا اور سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا کیونکہ فائنل ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی تھی ۔
اس سے قبل ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ابتدائی پول-اے کے میچ میں ازبکستان کو اٹھارہ دو گول سے شکست دی تھی۔
Well done to the Pakistan squash team for securing silver medal at the Hangzhou Asian Games 🥈👏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2023
A brilliant display of skills and unyielding spirit in the thrilling final against India.#AsianGames pic.twitter.com/M5P4i6ft0h
پاکستان کی جانب سے احمد ارباز نے 5، رانا عبدالوحید ارشد اور افراز نے تین تین جبکہ محمد عمر بھٹہ اور عبدالرحمن نے دو دو گول سکور کیے۔پاکستان کے محمد عاصم خان نے کویت کے المیزین عبداللہ کو 11/9، 11/7 اور 11/9 سے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
دنیا
یواین چیف،صدرسلامتی کونسل کی مستونگ،ہنگومیں خودکش حملوں کی شدیدمذمت
ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے ایک انتہائی سنگین خطرہ ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور اِن حملوں کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزمیں معمول کی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان STEPHANE DUTARRIC نے دہشت گردی کے اِن حملوں کی مذمت کی ہے جن میں 50 سے زیادہ افراد شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہادتیں پُرامن مذہبی تقریبات کے دوران ہوئیں جو زیادہ سنگین واقعہ ہے، ادھراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مستونگ اور ہنگو میں سنگین اور بزدلانہ خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بات سلامتی کونسل کے صدر FERIT HOXHA کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرہ خاندانوں اور پاکستان کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
سلامتی کونسل نے ایک بار پھر کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے ایک انتہائی سنگین خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کے ان سنگین واقعات کے منصوبہ سازوں اور مالی معاونت کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرانے اور انصاف کے کٹہرے تک لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ایک بار پھر اس ضرورت پر زور دیا کہ تمام رکن ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر اور دوسرے بین الاقوامی قوانین کے تحت دہشت گردی کے واقعات سے عالمی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر طرح سے اقدامات کریں۔
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
پاک بھارت مقابلہ، احمد آباد ائیرپورٹ پر جیٹ ٹریفک 30 فیصد اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 43 افراد جاں بحق
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کے چیئرمین کی جانب سے بھارت کو ’دشمن‘ قرار دینے پر ٹوئٹر پر ردعمل
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی کے مطابق بھارت شائقین کرکٹ کو ویزے دینے کا پابند ہے ،وزیرخارجہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے