جی این این سوشل

دنیا

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 234.74 ریال میں فروخت ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 234.74 ریال، 22 قیراط ایک گرام 215.18 اور18 قیراط 176.06 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 205.40 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ 21قیراط 8 گرام کی گنی 1,971.83 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,65.72 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,253.52 ریال میں فروخت کی جاتی رہی

پاکستان

عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا

آصف علی زرداری کو توشہ خانہ کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں طلب ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ سے نیب ترامیم میں فیصلے کے بعد نیب نے سیاسی رہنماؤں کے گرد دوبارہ شکنجہ سخت کر دیا ۔

نیب ترامیم کیس کو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر  کا لعدم قرار دیا تھا ، جس میں سے 10 نیب ترامیم میں سے 9 ترامیم کو کالعدم قرار دیا گیا تھا ، جس کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیسزدوبارہ کھل گئے ہیں ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ، آصف علی زرداری کو توشہ خانہ کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں طلب ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی 24 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے ، اسلا م آباد احتساب عدالت کی جنب سے  نوٹسزجاری کیے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2  اکتوبر کو سماعت کر ے گا۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آبا د : بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے ۔ 

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2  اکتوبر کو سماعت کر ے گا ، بینچ میں جسٹس  اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہوں گے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کیس کو ہر اینگل سے دیکھا جائے گا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا تھا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش

مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے  معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہواتھا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی  رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گتھم گتھا ہو گئے ، ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں ، مکوں کی بارش کر دی ۔

ٹی وی پروگرام میں شو کے دوران دونوں ایک دوسرے کی طرف لڑائی کے ارادے سے بڑھے ،پہلے شیر افضل مروت نے پہل کرتے ہوئے افنان اللہ پر تھپڑوں کی بارش کردی  ،بعد ازاں سنیٹر افنان اللہ کی جانب سے جوابی کاروائی ہوئی جس میں دونوں جانب سے بھرپور مقابلہ کیا گیا ۔

مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے،  معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، جو نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔

پروگرام میں موجود ملازمین و دیگر افراد نے ایک دوسرے کو پکڑ کر لڑائی کو ختم کیا ۔

یاد رہے کہ لڑائی سیاسی کشید گی کی وجہ سے ہوئی شو کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے نازیبا الفاظ کا تبادلہ کیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll