جی این این سوشل

پاکستان

روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کا معاہدہ طےپا گیا،خواجہ سعد رفیق

نیو یارک سٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ معاہدہ ہونے سے220ملین ڈالر کی آمدنی ہوگی،وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کا  معاہدہ طےپا گیا،خواجہ سعد رفیق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے نیو یارک سٹی ایڈ منسٹریشن کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے،ہوٹل لیز پر دینے سے پاکستان کو 220 ملین ڈالر آمدنی ہوگی۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے، اس کے ایک ہزار پچیس کمروں کو لیز پر دیا گیا۔ نیو یارک سٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ معاہدہ ہونے سے دو سو بیس ملین ڈالر کی آمدنی ہوگی۔ تین سال کےلئے ہونے والا معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہے، معاہدے کے بعد روزویلٹ ہوٹل کےحوالےسےقیاس آرائیاں دم توڑگئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی عمر100سال سےزائد ہوگئی ہے، معاہدہ ختم ہونے پر ہوٹل واپس پاکستان کو مل جائے گا، معاہدہ سے سول ایوی ایشن کا کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا،ہمارےلئےبڑامسئلہ ملازمین کی تنخواہیں تھیں

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا کوئٹہ سے حج فلائٹ آپریشنکامیابی سے جاری ہے، پہلی بار کوئٹہ سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ پی آئی اے اس حالت میں نہیں چل سکتا حالت بدلنا ہوگی ، ادارے کو اسکی اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

دنیا

ترکیہ نے غزہ جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیئے

غزہ میں انسانی بنیادوں پر وافر امدادی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل رہے گے، ترک وزیر تجارت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ نے غزہ جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیئے

ترکیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونے تک اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر وافر امدادی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے جمعہ کو اسرائیل کے ساتھ اپنے ملک کے تجارتی تعلقات کو روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا' ترکیہ نے اسرائیل سے آنے اور جانے والی تمام برآمدات اور درآمدات بند کر دی ہیں۔'

انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بدترین قتل عام کو غزہ میں ایک بڑے انسانی المیے کا باعث قرار دیا۔ لیکن ایک غیر معمولی تباہی اور ہزاروں بچوں اور عورتوں کی ہلاکت کے باوجود اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کو تیار ہے نہ جنگ بندی کو تیار ہے، حتی کہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل میں اپنی پیدا کردہ رکاوٹوں کو بھی دور کرنے کو تیار نہیں ہے۔

عمر بولات کے مطابق غزہ کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود ابھی رفح پر بھی حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس صورتحال نے ترکیہ کو تجارتی تعلقات کی اسرائیل کےساتھ معطلی پر مجبور کر دیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے سات ماہ تک ہونے والے ہیں لیکن اس دوران 34 ہزار 596  سے زائد فلسطینیوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت اور تقریبا پورے غزہ کی تباہی کے باوجود بہت کم تعداد میں ایسے ملک ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ اپنی تجارت کو معطل یا موقف کیا ہے۔

البتہ عوامی سطح پر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ مشرق وسطی کے علاوہ یورپ اور امریکہ میں بھی زور پکڑ رہا ہے۔ ترکیہ کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کو محدود کرنے کے اس باقاعدہ اعلان کے بعد ترکیہ کے برآمدات کرنے والے تاجروں اور تجارتی کمپنیوں نے بھی اسرائیل کے ساتھ اپنے برآمدی امور کو روک کر دوسرے ملکوں کی طرف امکانات کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ نئی منڈیاں سامنے آسکیں۔

واضح رہے استنبول کے اپریل 2023 میں اسرائیل کے درمیان تجارت کا حجم 6.8 بلین ڈالر تھا۔ برآمدی شعبے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے برآمد کنندگان اسرائیل سے فرم آرڈرز کے ساتھ تیسرے ممالک کو تجارتی تعطل کے بعد سامان بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گیں ، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں  جلد الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گیں ، مریم نواز

لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کیلٗے الیکٹرک بس منصوبہ رواں سال میں ہی مکمل کیا جائے ۔ 

انہوں نے کہا کہ جلد ہی الیکٹرک بیس لاہور کی عوام کیلئے دستیاب ہونگی ۔ 

واضح رہے مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جنرل الیکشن پر جاری وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

نی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جنرل الیکشن پر جاری  وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے جنرل الیکشن پر ہمارے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو رہی، اگر ہوئی تو بانی پی ٹی آئی بتائیں گے، ہمارے پاس ڈائیلاگ کے لیے کوئی پیغام نہیں آیا، ہمارے سارے کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں، ان کو کیسز میں کچھ نہیں مل رہا، یہ ایک اور بوگس کیس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ ہمارے کیسز مزید التواء میں نہ رکھیں، انصاف وقت پر نہ ملنا بھی ناانصافی ہے، بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم چھ ججوں کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ گئے، عمران خان عدلیہ کی آزادی کے لیے جیل گئے۔ چیف جسٹس کی بات" میرے ہوتے مداخلت نہیں ہوئی" کے جواب میں بانی چیئرمین نے کہا کہ جہاں مداخلت ہونی تھی وہاں ہوئی سندھ ، لاہور ، پشاور ،کوئٹہ تمام ہائی کورٹ نے کہا مداخلت ہورہی ہے، سپریم کورٹ کے ججوں نے مانا کہ مداخلت ہورہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 تاریخ کو سپریم کورٹ کے سامنے ہمارا مخصوص نشستوں کا کیس ہے امید کرتے ہیں آئین کے مطابق ہمیں یہ نشستیں ملیں گی ۔ وائٹ پیپر پر خان صاحب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ خان صاحب نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ جنرل الیکشن پر ہمارے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ پتہ چلے کس نے یہ دھاندلی کروائی کس طریقے سے ہمیں کروایا گیا

گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب پر سارے کیس سیاسی ہیں ،اب کوشش کررہے ایک اور کیس بنائیں تاکہ عمران خان صاحب کو زیادہ دیر اندر رکھ سکیں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ ہمارے جتنے بھی کیس پینڈنگ ہیں ان کا جو بھی فیصلہ کرنا کر لیں، ایک کیس میں اتنی تاخیر کی جاتی ہے کہ پراسکیوشن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جاتے فیصلے تک نیا کیس بنا لاتے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll