Advertisement

امریکا میں پروفیشنل فائٹ جیتنے والے کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے شاہ زیب رند کا پرتپاک استقبال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 4th 2023, 8:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا میں پروفیشنل فائٹ جیتنے والے کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے

امریکا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے. کوئٹہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی اور محکمہ کھیل کے حکام نے شاہ زیب رند کا پرتپاک استقبال کیا ۔

اس موقع پر شاہ زیب رند کے اہل خانہ دوست احباب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ شاہ زیب رند کراٹے کمبیٹ لیگ میں شرکت کرنے والے والے پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔شاہ زیب رند پاکستان اور بلوچستان کا فخر ہیں۔ وزیر اعلی کی ہدایات ہیں کہ شاہ زیب رند کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

اس موقع پر شاہ زیب رند نے کہا کہ امریکا کا ٹور اچھا رہا اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے دو پروفیشنل فائٹس جیتیں جو آج تک کسی نے نہیں جیتیں ،میرا اگلا ٹارگٹ ورلڈ ٹائٹل ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تعاون سے دیگر کھیلوں میں بھی بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کریں گے

Advertisement