جی این این سوشل

پاکستان

وزیرِ اعظم پاکستان ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

ترکیہ کی وزارت خارجہ کے اعلی حکام اور پاکستان کے سفیر نے میاں شہباز شریف کو رخصت کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرِ اعظم پاکستان  ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ سرکاری دورہِ ترکیہ مکمل کرکے انقرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے۔

انقرہ ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت وزیرِ اعظم کو ترکیہ کی وزارت خارجہ کے اعلی حکام، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور سفارتی عملے نے رخصت کیا

پاکستان

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا ہے کہ عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، اگر جج زیبا چوہدری کیس چلانا چاہتی تو عدالت میں موجود ہوتیں۔کوئی لائحہ عمل دیں کہ عدالت نے کیا کرنا ہے، میں بحث کرکے چلا جاتا ہوں، ہوتا کچھ نہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج محمد مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ کوئی لائحہ عمل دیں عدالت نے کیا کرنا ہے۔ میں بحث کر کے چلا جاتا ہوں ہوتا کچھ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دلائل دیں اس معاملے کو ہم دیکھ لیتے ہیں۔

سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ مجھ پر ایک احسان کریں جو کیس نہیں بنتا اس میں نہیں رہنا چاہیے، جب عدالت میں بحث شروع ہوئی تو پراسیکوشن نے مزید جرم شامل کر لئے، اسلام آباد ہائی کی جانب سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردئیے گئے تھے، چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکایا.

چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ شرم کرو ڈی آئی جی تمہیں نہیں چھوڑنا، تم پر کیس کرنا ہے، خاتون جج کو کہا کہ آپ کے اوپر ایکشن لیں گے، لیکن اس کے محرکات کیا تھے وہ دیکھنا بھی ضروری ہے، کیا یہ کیس چل سکتا ہے یا نہیں؟ یہ عدالت نے دیکھنا ہے۔ 

وکیل نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اسلام آباد میں چالیس سے زیادہ کیسز ہیں، پی پی سی کا کوئی جرم نہیں جس کا الزام چئیرمین پی ٹی آئی پر نہیں، کمپلینٹ کا کردار ایک حد تک رہنا تھا درخواست گزار کبھی عدالت پیش نہیں ہوا نہ آج موجود ہے، درخواست گزار کی جانب سے استعمال کئے گئے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ چئیرمن پی ٹی آئی نے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشرف کے مارشل لاء کو قانونی کہنے والے ججز کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے،جسٹس اطہر من اللہ

چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل آ کر بتائیں کہ آئین توڑنے والے ججز کی تصویریں سپریم کو رٹ میں کیوں لگائی گئیں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرف کے مارشل لاء کو قانونی کہنے والے ججز کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے،جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پرویز مشرف کیس میں اہم ایمارکس دیے۔

 کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا ، کہا کہ ملک پاکستان کو اگر ایک قوم بناناہےتو  ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں میڈیا بھی کی بھی شراکت داری ہے میڈیا کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔

کہا کہ وکیل آ کر بتائیں کہ آئین توڑنے والے ججز کی تصویریں سپریم کو رٹ میں کیوں لگائی گئیں ہیں ۔

جسٹس اطہر من اللہ  نے کہا کہ مشرف کے مارشل لاء کو قانونی کہنے والے ججز کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے ، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ 3 نومبر کو ججز پر حملہ کرنے والوں کا بھی حساب ہو تو پھر فئیر ٹرائل ہو گا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا

کرکٹر کو میچ کے دوران بلے پر فلسطینی پرچم لگاکر کھیلنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا، کرکٹر کو میچ کے دوران بلے پر فلسطینی پرچم لگاکر کھیلنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے معاملے کا جامع جائزہ لینے کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا، اعظم خان نے پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل2 (4) کی خلاف ورزی کی اور امپائر کی ہدایت کے باوجود ضابطہ اخلاق کی تعمیل نہیں کی۔ پی سی بی نے ایک مختصر پریس ریلیز میں کہا، میچ آفیشلز کی جانب سے اعظم خان کے 50 فیصد جرمانے کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے جائزہ لیا اور اسے معاف کر دیا ہے۔

کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لاہور بلیوز کے خلاف نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ آفیشلز کی جانب سے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو ایسی کسی بھی چیز کو پہننے اور ڈسپلے کرنے یا اپنے آلات کے ذریعے ذاتی پیغامات پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ اس کے لیے کھلاڑی یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز اینڈ ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری درکار ہوتی ہے۔ اسی دن شائقین پی سی بی کو اس کی پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں خاص طور پر جب بات فلسطین کے ساتھ کھڑے کھلاڑیوں کی ہو۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll